غزہ کی پٹی کے شہر دیر البلاح میں ہسپتال پراسرائیلی گولہ باری کے بعد لوگ تباہی کا جائزہ لے رہے ہیں- (شِنہوا)
یروشلم (شِنہوا) اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جنوبی غزہ میں حماس کی اندرونی سلامتی کے سربراہ حسام شاہ وان کو پناہ گاہ میں رات گئے ایک ڈرون حملے میں ماردیاہے۔
جمعرات کو جاری کردہ ایک فوجی بیان کے مطابق شاہ وان کو خان یونس میں ایک پناہ گاہ میں نشانہ بنایا گیا ۔اس علاقے میں بے گھر فلسطینی شہریوں نے پناہ لی رکھی ہے۔
فوج کا کہنا ہے کہ جمعرات کو غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے سے اسرائیلی آبادیوں پر داغے گئے ایک راکٹ کو تباہ کردیا گیا ۔
فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
