پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینبیجنگ کا 2024 میں 290 دن پر مشتمل معیاری ہوا کا نیا...

بیجنگ کا 2024 میں 290 دن پر مشتمل معیاری ہوا کا نیا ریکارڈ قائم

چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر جنان کے ضلع ژانگ چھیو میں ژانگ چھیو نمبر 4 مڈل سکول میں ایک طالب علم دماغی صحت سے متعلق آؤٹ ڈور سرگرمی میں حصہ لے رہا ہے-(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ نے گزشتہ برس  290 دنوں تک اچھی ہوا کے معیار کا ریکارڈ قائم کر لیا جو کہ نگرانی کے کام کے آغاز سے سب سے زیادہ ہے۔

بلدیاتی حیاتیاتی و ماحولیاتی بیورو نے جمعرات کو کہاکہ قومی دارالحکومت میں اچھی ہوا کے معیار کے دنوں کی تعداد 2024 کے دوران 79.2 فیصد رہی جو گزشتہ برس سے 19 دن کا اضافہ اور 2013 کے مقابلے میں 114 دن کا نمایاں اضافہ ہے ۔

شدید فضائی آلودگی کے ایام  میں ڈرامائی کمی ہوئی ہے،  2013 میں یہ 58 تھی جو 2024 میں گھٹ کر صرف 2 رہ گئی جو کہ 96.6 فیصد کی کمی ہے۔

بیجنگ میں پی ایم 2.5 کا اوسط ارتکاز 2024 کے دوران 30.5 مائیکرو گرامز فی مکعب میٹر تک پہنچ گیاجو مسلسل4 برس سے قومی معیارات کے مطابق ہے ۔ پی ایم 2.5 ریڈنگ  فضائی آلودگی کا ایک اہم اشارہ ہے جو کہ 2.5 مائیکرونز یا اس سے کم قطر کے ہوا میں موجود ذرات کو ناپتا ہے۔

2013کے مقابلے میں گزشتہ برس بیجنگ میں پی ایم 2.5، پی ایم 10، نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ اور سلفر ڈائی آکسائیڈ کے سالانہ اوسط ارتکاز میں بالترتیب 65.9 فیصد، 50 فیصد، 57.1 فیصد اور 88.7 فیصد کمی ہوئی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!