چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر چھنگ دو میں اپنی مدد آپ کے تحت تیار کردہ انسان نما روبوٹ دیکھے جاسکتے ہیں۔ (شِنہوا)
چھنگ دو (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان میں واقع ایک بڑے انٹیلی جنٹ کمپیوٹنگ مرکز نے باضابطہ طور پر ایک بین العلاقائی کمپیوٹنگ پاور سروس شروع کردی ہے ،یہ ملک کے وسیع مغربی علاقے میں مصنوعی ذہانت(اے آئی)کی صنعت کی ترقی کو نئی قوت فراہم کرے گی۔
سینٹر کے مالک چھنگ دو ڈیٹا گروپ نے جمعرات کے روز کہا کہ اس اقدام سے تھیان فو انٹیلی جنٹ کمپیوٹنگ مرکز چین کے مغربی علاقے میں پہلا بین العلاقائی اور کثیر المقاصد کمپیوٹنگ سروس مرکز بن گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مرکز سیچھوان کے مختلف شہروں میں بہت زیادہ ہوا اور پن بجلی کے وسائل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چھنگ دو اور یی بن جیسے مقامات پر کمپیوٹنگ نوڈز مہیا کرے گا۔
سیچھوان کے صدرمقام چھنگ دو میں قومی سپرکمپیوٹنگ مرکز مرکزی نوڈ کے طور پر کام کرے گا جبکہ یی بن اور چھنگ دو کے لوشان میں موجود نوڈز ذیلی نوڈز ہوں گے۔
چھنگ دو ڈیٹا گروپ کے مطابق اس اقدام کا مقصد مختلف کمپیوٹنگ وسائل کے لئے یکساں انتظام، شیڈولنگ اور رسدقائم کرنا ہے تاکہ ایک جامع سروس پلیٹ فارم تخلیق کیا جاسکے جو کمپیوٹنگ خدمات اور کمپیوٹنگ صنعت کے لئےایک ماحولیاتی نظام کی تعمیر کو مربوط کرےگا۔
