اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے روبوٹک کتوں کی نقل وحرکت کو مز ید جدید بنا...

چین کے روبوٹک کتوں کی نقل وحرکت کو مز ید جدید بنا دیا گیا

چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر تائی آن کے ماؤنٹ تائی تفریحی مقام پر عملہ کچرے سمیت بھاری بوجھ اٹھانے والے روبوٹک کتے کی آزمائش کررہا ہے۔(شِنہوا)

ہانگ ژو (شِنہوا) چینی روبوٹکس کمپنی یونٹری ٹیکنالوجی کے پہیے کی ٹانگوں والے مستعد روبوٹک کتے کی دلچسپ ویڈیو نے حالیہ دنوں میں انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی تھی۔

ویڈیو میں روبوٹک کتے کو ایک جگہ پر رکنے، مکمل طور پر گھوم جانے اور بلندیوں سے چھلانگ لگانے جیسے متاثر کن کرتب کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ویڈیو میں اس کی آف روڈ صلاحیتوں کو بھی پیش کیا گیا ہے،  ان میں پانی میں چلنا، پھسلنے والی چٹانوں پر چڑھنا اور پیچیدہ ڈھلوانوں پر ایک شخص کو اٹھانا شامل ہے۔ اس نے ایلون مسک کی توجہ بھی حاصل کی جنہوں نے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دوبارہ شیئر کیا۔

ہانگ ژو میں قائم اسٹارٹ اپ کی جاری کردہ  ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ روبوٹک کتا بی 2-ڈبلیو رکاوٹوں کو چھلانگ لگا کر عبور کرنے اور چٹانوں سے باآسانی  نیچے اُترنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یونٹری ٹیکنالوجی کے مارکیٹ منیجر جن ڈا نے بتایا  کہ بی2-ڈبلیو 40کلوگرام تک وزن اٹھا سکتا ہے اور ایک چارج پر زیادہ سے زیادہ 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 50 کلومیٹر تک سفر کر سکتا ہے ۔ اس وقت بڑے پیمانے پر تیار کئےجانے والے   بی-2 ڈبلیو پہلے  سے  ہی توانائی کے معائنے اور آگ سے بچاؤ جیسےشعبوں استعمال کئے جارہے ہیں۔

اکتوبر میں یونٹری کے روبوٹک کتوں کا ایک منظر وائرل ہوا تھا۔ اس کے پتلے اعضاء کے باوجود اس روبوٹ کو تقریباً 40 کلوگرام کا وزن باآسانی اٹھا کر ماؤنٹ تائی کی سیڑھیوں پر چڑھتے اور نیچے اُترتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!