اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین-سنگاپور آزاد تجارتی معاہدہ کا ترمیم شدہ سمجھوتہ نافذالعمل

چین-سنگاپور آزاد تجارتی معاہدہ کا ترمیم شدہ سمجھوتہ نافذالعمل

چین-سنگاپور آزاد تجارتی معاہدہ (سی ایس ایف ٹی اے) کا ترمیم شدہ سمجھوتہ نافذالعمل ہوگیا-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین-سنگاپور آزاد تجارتی معاہدہ (سی ایس ایف ٹی اے) کا ترمیم شدہ سمجھوتہ 31 دسمبر 2024 سے نافذ العمل ہوگیا ہے۔

چینی وزارت تجارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اعلیٰ معیار کے عالمی اقتصادی اور تجارتی قوانین کے تحت  یہ سمجھوتہ چین اور سنگاپور کے درمیان خدمات کی تجارت اور سرمایہ کاری کی منڈیوں کو بڑی حد تک کھول دے گا۔

 فریقین نے مارکیٹ تک رسائی کے سلسلے میں منفی فہرست ماڈل کی بنیاد پر خدمات اور سرمایہ کاری کی اپنی منڈیوں کو کھولنے کا وعدہ کیا ہے  جو اس ماڈل کا استعمال کرتے ہوئے آزاد تجارتی معاہدے کو بہتر کرنے سے متعلق مذاکرات میں چین کی پہلی تکمیل ہے۔

قواعد و ضوابط کے اعتبار سے فریقین نے خدمات کی تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیلی مواصلات جیسے شعبوں میں اعلیٰ معیار کے ادارہ جاتی انتظامات کرنے جبکہ ڈیجیٹل معیشت جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں بھی تعاون وسیع کیا ہے۔

بیان کے مطابق سمجھوتے کے نفاذ سے دونوں ممالک کے درمیان خدمات کی تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کے مزید امکانات پیدا ہونے کا امکان ہے جس سے چین اور سنگاپور کے درمیان مستقبل کی ہمہ جہت اور اعلیٰ معیار کی شراکت داری میں پیشرفت ہوگی۔

چین-سنگاپور آزاد تجارتی معاہدہ (سی ایس ایف ٹی اے) کے ترمیم شدہ سمجھوتے پر بات چیت 2020 میں شروع  ہوئے تھے جبکہ اس پر دستخط دسمبر 2023 میں کئے گئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!