اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے زلزلے سے متاثرہ وانواتو میں امدادی کام میں مدد کے...

چین نے زلزلے سے متاثرہ وانواتو میں امدادی کام میں مدد کے لئے ماہرین بھیج دیئے

وانواتو کے شہر پورٹ ولا میں زلزلے سے تباہ شدہ عمارتیں دیکھی جاسکتی ہیں- (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ وانواتو حکومت کی درخواست پر چین نے بحرالکاہل کے جزیرہ نما ملک میں زلزلے کے بعد امدادی کاموں میں معاونت کے لئے 4  ماہرین بھیجے ہیں۔

چین کی زلزلہ سے نمٹنے کی انتظامیہ کے 4  انجینئرنگ ماہرین پیر کے روز وانواتو کے دارالحکومت پورٹ ولا پہنچے تاکہ سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں ساختی تحقیق، حفاظتی تشخیص اور ثانوی آفات کی تحقیقات میں معاونت کرسکیں۔

پورٹ ولا میں 17 دسمبر کو 7.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس سے 2  چینی شہریوں سمیت کم از کم 14 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔

ماؤ نے یومیہ پریس بریفنگ میں بتایا کہ چین نے وانواتو کو قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے امداد کی فراہمی کا کام تیز کردیا ہے۔

ماؤ کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ چین نے بحرالکاہل کے کسی جزیرہ نما ملک میں آفات کے بعد ہنگامی جائزہ ٹیم بھیجی ہے تاکہ وہ زلزلے کے بعد وانواتو کی تعمیر نو میں حصہ لے سکے۔ چین صورتحال اور حقیقی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مدد جاری رکھے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!