ایتھوپیا کے علاقے سیڈاما میں دریا میں گرنے والی مسافر گاڑی نکالی جارہی ہے- (شِنہوا)
ادیس ابابا(شِنہوا)ایتھوپیا کے جنوبی علاقے سیڈاما میں مسافروں سے بھرا ایک ٹرک دریا میں گر گیا جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 71 افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرک بونا سے بینسا جا رہا تھا جس کے نتیجے میں71افراد ہلاک ہوگئے جن میں3 خواتین بھی شامل ہیں۔ حادثے میں بچ جانے والے افراد قریبی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
گاڑیوں کی کم شرح کے باوجود ایتھوپیا میں سڑک کی خراب صورتحال، لاپرواہی سے ڈرائیونگ، ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے ناقص نظام اور حفاظتی قوانین کے ناقص نفاذ کی وجہ سے مہلک ٹریفک حادثات نسبتاً عام ہیں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link