اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے بیرونی مالیاتی اثاثے 100 کھرب امریکی ڈالر سے زائد ہوگئے

چین کے بیرونی مالیاتی اثاثے 100 کھرب امریکی ڈالر سے زائد ہوگئے

چین کی ریاستی انتطامیہ برائے زرمبادلہ کی نائب سربراہ وانگ چھونگ ینگ دارالحکومت بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہی ہیں- (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے بیرونی مالیاتی اثاثوں کی مالیت ستمبر کے اختتام تک 102.1 کھرب امریکی ڈالر تک رہی۔

ریاستی انتطامیہ برائے زرمبادلہ (سیف) کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ بیرونی مالیاتی اثاثوں کی مالیت 100 کھرب ڈالر سے زائد ہوئی ہے۔ یہ جون کے اختتام کے مقابلے میں 4.3 فیصد اضافہ بھی ہے۔

سیف کے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر کے اختتام پر بیرونی مالیاتی واجبات 70.3 کھرب ڈالر سے زائد رہے جس کی وجہ سے خالص بیرونی اثاثوں کی مالیت 31.8  کھرب رہی۔

بیرونی مالیاتی اثاثوں میں ذخائر کے اثاثے 36 کھرب امریکی ڈالر رہے جبکہ بیرونی واجبات میں براہ راست سرمایہ کاری کے واجبات 36 کھرب یا مجموعی رقم کا 51 فیصد رہی۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2024 کی ابتدائی 3 سہ ماہیوں میں چین کا کرنٹ اکاؤنٹ منافع  241.3 ارب امریکی ڈالر تھا۔ اس مدت کے دوران مجموعی مقامی پیداوار (جی ڈی پی) کے مقابلے میں کرنٹ اکاؤنٹ منافع  کا تناسب 1.8 فیصد رہا  جو مناسب اور متوازن حد میں ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!