اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین،سنکیانگ کے دشوارگزار پہاڑوں میں دنیا کی طویل ترین ایکسپریس وے سرنگ...

چین،سنکیانگ کے دشوارگزار پہاڑوں میں دنیا کی طویل ترین ایکسپریس وے سرنگ مکمل

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے میں ارمچی اور یولی کاؤنٹی کو ملانے والے ایکسپریس وے کے ساتھ تھیان شان شینگلی سرنگ کے داخلی راستے کامنظر-(شِنہوا)

ارمچی(شِنہوا)دنیا کی طویل ترین ایکسپریس وے سرنگ تھیان شان شینگلی مکمل کرلی گئی جس سے چین کے سنکیانگ ویغور خود مختار خطے کے جنوبی اور شمالی حصوں کو ملانے والا ایک نیا مختصر راستہ کھل گیا ہے۔

22.13 کلومیٹر طویل سرنگ تھیان شان پہاڑوں کے درمیان فاصلے کو کئی گھنٹوں سے کم کرکے تقریباً 20 منٹ تک کر دے گی۔

یہ ارمچی-یولی ایکسپریس وے کا ایک اہم منصوبہ ہے جو شمالی سنکیانگ میں علاقائی دارالحکومت ارمچی سے جنوبی سنکیانگ میں یولی کاؤنٹی تک جاتا ہے۔ توقع ہے کہ ایکسپریس وے کو 2025 میں ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔ دونوں مقامات کے درمیان سفر کادورانیہ  تقریباً 7 گھنٹے سے کم ہو کر صرف 3 گھنٹے رہ جائے گا۔

تھیان شان پہاڑوں کے شمال اور جنوب کے درمیان باقاعدگی سے سفر کرنے والے ارمچی سے تعلق رکھنے والے ایک ٹرک ڈرائیور قادر ابلیز کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں بل کھاتی پہاڑی سڑکیں اکثر جم جاتی ہیں اور کوئلہ، زرعی پیداوار اور لائیو سٹاف کی مصنوعات لے جانے والے بہت سے ٹرک راستے میں پھنس جاتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اگلے سال جب سرنگ کھل جائے گی تو اس طرح کے حالات کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس منصوبے کے ایک انجینئرماؤ جنبو کے مطابق سرنگ کی تعمیر اپریل 2020 میں شروع ہوئی تھی اور اسے شدید سردی، زیادہ اونچائی، زیادہ زمینی دباؤ، زلزلے کے خطرات اور سخت ماحولیاتی ضروریات جیسے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔

تھیان شان پہاڑوں کو "ارضیاتی عجائب گھر” کے طور پر جانا جاتا ہے، جس میں متعدد فالٹ زون ہیں جن میں سے 16 زون میں سے یہ سرنگ سے گزرتی ہے، اس کا نمبر 2 وینٹی لیشن شافٹ(ہواکے گزرنے کاراستہ) 706 میٹر کی گہرائی تک پہنچتا ہے جو چین کی بلند ترین عمارت شنگھائی ٹاور سے بھی بلند ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!