اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبیجنگ میں 2025 کے دوران جنگلات کی شرح 45 فیصد تک پہنچنے...

بیجنگ میں 2025 کے دوران جنگلات کی شرح 45 فیصد تک پہنچنے کی توقع

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں اولمپک فاریسٹ پارک میں لوگ موسم خزاں کے مناظر سے لطف اندوز ہورہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی دارالحکومت اپنی ہریالی میں اضافے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ 2025 میں جنگلات کے رقبہ کی شرح کو 45 فیصد تک بڑھایا جاسکے۔

بیجنگ کے محکمہ جنگلات و باغات کے ڈپٹی ڈائریکٹر لین جن وین کا کہنا ہے کہ بیجنگ نے 2025 میں ایک ہزار کلومیٹر کی ایک اور سبز پٹی کی تعمیر کے دوران 200 ہیکٹر پارک لینڈ شامل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شہر میں جنگلات کا رقبہ 2012 کے 38.6 فیصد سے بڑھ کر 44.9 فیصد ہوگیا ہے جبکہ شہری شجرکاری کی شرح 49.8 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

اس وقت بیجنگ میں ایک ہزار 65 باغات ہیں جبکہ فی کس سرسبز علاقہ 16.9 مربع میٹر ہے۔

لین کا کہنا ہے کہ شہر کو جنگلات میں گھرے ہوئے ایک باغبان شہر کے طور پر تعمیر کیا جائے گا جو عالمی معیارسے ہم  آہنگ اور رہنے کے قابل بڑا شہر بننے کے اس کے مقصد کو بہتر طور پر پورا کرسکے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!