چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خود مختارعلاقے کے شہر چھن ژو لونگ مین پل کا ایک ٹول گیٹ دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
نان ننگ(شِنہوا)چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خود مختارعلاقے میں طویل ترین سمندرپار پل لانگ مین ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا جس سے چھن ژو بندرگاہ اور فانگ چھنگ گانگ بندرگاہ کے درمیان سفرکا دورانیہ ڈیڑھ گھنٹے سے کم ہوکر25 منٹ رہ گیا ہے۔
مقامی حکومت کے مطابق چھن ژو میں لانگ مین پل تقریباً 7.6 کلومیٹر پر محیط ہے۔6 رویہ دوطرفہ پل کی تعمیر اعلیٰ درجے کی شاہراہ کے تعمیراتی معیار کے مطابق کی گئی ہے۔ اس پر گاڑیوں کی رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔
یہ پل بے بو خلیجی اقتصادی خطے کی ایک اہم گزرگاہ ہے ۔ توقع ہے کہ اس سے علاقے میں اعلیٰ معیار کی ترقی میں مدد ملے گی۔
