چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں کروز بحری جہاز ادورا میجک سٹی لنگرانداز ہے-(شِنہوا)
شنگھائی(شِنہوا)چین کے پہلے مقامی طور پر بنائے گئے بڑے کروز بحری جہاز ادورا میجک سٹی نے اپنے تجارتی آپریشن کے پہلے سال 6لاکھ مسافروں کی آمد ورفت کے ساتھ 84 اندرون وبیرون ملک سفر مکمل کرلئے۔
شنگھائی کسٹمز کے مطابق اس بحری جہاز نے یکم جنوری کو اپنے پہلے سفر کا آغاز کیا اور سیاحوں میں مقبولیت حاصل کی۔ اس جہاز کی سرگرمیاں 2024 میں چین کی بین الاقوامی کروز مارکیٹ کا 40 فیصد ہیں۔
اتوار کو نئے سال کے 6 روزہ سفر پر روانگی سے قبل شنگھائی ووسونگ کوو انٹرنیشنل کروز ٹرمینل پر لنگر انداز ہونے والے اس بحری جہاز میں 3 ہزار سے زائد مسافر سوار ہوئے۔
323.6 میٹر طویل کروز شپ کا مجموعی وزن ایک لاکھ 35 ہزار5سو ٹن ہے اور یہ 2125 مہمان کمروں میں 5246 مسافروں کی گنجائش رکھتاہے۔
کروز صنعت کو اکثر "تیرتی سنہری صنعت ” کہا جاتا ہے۔ ادورا میجک سٹی کی تعمیر میں 1000 سے زیادہ ملکی اور غیر ملکی جہاز سازوں نے حصہ لیا تھا۔
اس کے علاوہ چین کا مقامی طور پر تیار کئے جانے والا دوسرا گھریلو بڑا کروز جہاز 2026 کے آخر تک فراہم کئے جانے کی توقع ہے جو2027 میں گوانگ ژو سے بین الاقوامی سفر کا آغاز کرے گا۔
بین الاقوامی سیاحوں کے لئے آزاد ویزا پالیسی اور عالمی کروز مارکیٹ کی بحالی سے چین کی کروز معیشت میں مستقل بحالی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کروز معیشت مقامی طلب کو بڑھانے اور کھپت کے امکانات کو کھولنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
جون میں چینی بندرگاہوں پر بین الاقوامی کروز کی رسد کی بحالی کو آسان بنانے کی خاطرنئے قواعد و ضوابط متعارف کرائے گئے تھے۔
