پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچینی معیشت کی ترقی کی کہانی، رواں سال کے اعداد و شمار...

چینی معیشت کی ترقی کی کہانی، رواں سال کے اعداد و شمار کی زبانی

ہیڈ لائن:

چینی معیشت کی ترقی کی کہانی، رواں سال کے اعداد و شمار کی زبانی

جھلکیاں:

چین کی معیشت نے سال 2024 کے دوران عمومی طور پر شاندار کارکردگی کے ساتھ مستحکم ترقی  کی ہے۔ اس حوالے سے اعداد و شمار کیا  کہتے ہیں؟ آئیے اس کی تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ چین کے شہروں کے مختلف فضائی مناظر

2۔ چین کے صنعتی شعبے کے مختلف مناظر

3۔ چین کی مینوفیکچرنگ صنعت کے مختلف مناظر

4۔ چین کے شہروں کے مختلف مناظر

تفصیلی خبر:

چین کی معیشت نے سال 2024 کے دوران عمومی طور پر مستحکم کارکردگی سے ترقی کی ہے۔چین کی خام ملکی پیداوارسال 2024 کی پہلی تین سہ ماہیوں میں 4.8 فیصد سالانہ کے حساب سے بڑھی اور 949.7 کھرب یوآن (تقریباً 133.3 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی ہے۔

چین کے صنعتی شعبے میں سال 2024 کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران ریکارڈ استحکام آیا ہے۔ صنعتی پیداوار میں 5.8 فیصد سالانہ کا اضافہ دیکھا گیا۔

نئے معیار کی پیداواری قوتوں نے تیز تر ترقی کے رجحان کا مظاہرہ کیا ہے۔ سال 2024 کے ابتدائی 9 ماہ میں سازوسامان اور ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ صنعتوں میں مضبوط اضافہ دیکھا گیا۔ یہ بات خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ صنعتوں کی قیمت میں اضافے والی پیداوار نے گزشتہ سال کی نسبت 9.1 فیصد ترقی کی۔

چین کا ’’نیو ٹرائیو‘‘ الیکٹرک  گاڑیاں، لیتھیم بیٹریاں اور سولر سیلز نے پیداوار میں دوہری عددی ترقی برقرار رکھی۔14 نومبر کو پہلی بار ایسا ہوا کہ نئی ماحول دوست توانائی کی حامل گاڑیوں کی سالانہ پیداوار ایک کروڑ یونٹس سے تجاوز کر گئی ہے۔

چین کی آٹوموبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق اس سال کے پہلے 10 ماہ میں نئی ماحول دوست  توانائی والی گاڑیوں کی مقامی فروخت 86 لاکھ 90 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 38.3 فیصد کا اضافہ ظاہر کر رہی ہے۔ برآمدات 10 لاکھ 58 ہزار یونٹس تک پہنچ گئیں جو سال بہ سال 6.3 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہیں۔

سروس سیکٹر نے بحالی کا عمل جاری رکھا اور جدید خدمات میں واضح  ترقی دیکھنے کو ملی ہے۔ سال 2024 کی پہلی تین سہ ماہیوں میں، چین کے خدمات کے شعبے کی پیداوار میں گزشتہ سال کی نسبت 4.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔

معلومات کی منتقلی، سافٹ ویئر، اور آئی ٹی سروس کے شعبوں میں پیداوار 11.3 فیصد بڑھ گئی جبکہ کیٹرنگ اور رہائش کے شعبوں کی پیداوار میں اس سال 6.3 فیصد کا  اضافہ ہوا۔

چین دنیا کی سب سے بڑی صارف منڈیوں میں سے ایک ہے جہاں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔ رواں سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران ملک کی خوردہ فروخت 400 کھرب یوآن (55.7 کھرب امریکی ڈالر) کے قریب پہنچ گئی ہے۔

سروسز کی کھپت خاص طور پر سیاحت اور تفریح کے حوالے سے تیز رفتار ترقی ہوئی ہے۔ پہلی 3 سہ ماہیوں میں خدمات کی خوردہ فروخت میں  6.7 فیصد کا سالانہ اضافہ  ہوا جو اشیا کی خوردہ فروخت کی ترقی سے بھی زیادہ تھا۔

تعلیم، ثقافت اور تفریحی سرگرمیوں پر فی کس خرچ 2295 یوآن (تقریباً 319 امریکی ڈالر) رہا جو 10.1 فیصد کے سالانہ اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ مجموعی فی کس کھپت کے خرچ کا 11.1 فیصد بنتا ہے۔

چین کے کھلے پن کی کوششوں نے اسے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے پر کشش بنا دیا ہے۔ سال 2024 کے پہلے 10 ماہ کے دوران چین بھر میں 46893 نئی غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیاں آئی ہیں۔ یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.8 فیصد کےسالانہ اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

پہلے 11 ماہ کے دوران چین کی مجموعی مالی درآمدات اور برآمدات 397.9 کھرب یوآن (54.5 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئیں۔ یہ  4.9 فیصد کا سالانہ اضافہ ہے۔ اس عرصے کے دوران برآمدات نے سال بہ سال 6.7 فیصد کی ترقی کر کے 230.4 کھرب یوآن (تقریباً 31.6 کھرب امریکی ڈالر) کے عدد کو چھُو لیا۔ دوسری جانب درآمدات 2.4 فیصد بڑھوتری کے ساتھ 167.5 کھرب یوآن (تقریباً 22.9 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئیں۔

بیجنگ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!