اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچینی کمپنی کی جانب سے سربیا کے بچوں میں تحائف کی تقسیم

چینی کمپنی کی جانب سے سربیا کے بچوں میں تحائف کی تقسیم

سربیا کے بلغراد کے ایک ڈرامہ تھیٹر  میں بچے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

بلغراد (شِنہوا) سربیا کے مغربی شہر اوزیس میں تعطیلات کے تحفے دینے کی ایک روایتی مہم نے تقریباً 80 بچوں کو خوشی مہیا کی ۔ اس مہم سے یتیم ، نادار  اور کم آمدنی والے خاندانوں کے بچوں کو فائدہ پہنچا ہے۔

اوزیس شہری ثقافتی مرکز  میں منعقدہ اس تقریب کا اہتمام شہر کی غیر نفع  بخش تنظیم "ٹیٹا مرازس” (آنٹ سانتاز) نے سماجی بہبود مرکز ، اوزیس کی ریڈ کراس اور مقامی عطیہ دہندگان کے تعاون سے کیا۔

چینی کمپنی پاورچائنہ پہلی بار اس تقریب میں شریک ہوئی اور تحائف فراہم کئے، یہ کمپنی اس وقت اوزیس بائی پاس کا تعمیراتی کام کررہی ہے۔

پاور چائنہ کے منیجر وو شی گوانگ نے بچوں کی اچھی صحت اور خوشی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کمپنی کی سماجی ذمہ داری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس تعاون سے ہم امید کرتے ہیں کہ تعطیلات کے دوران بچوں میں گرم جوشی اور خوشی کا احساس پیدا ہوگا۔

اوزیس کے شہری حکام نے آمدہ سال سے متعلق اس اقدام کے لئے اپنا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا اس کا دائرہ کار مزید خاندانوں تک وسیع کیا جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!