اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلروس یوکرین کے امن مذاکرات کے لئے تیار ہے، روسی وزیر خارجہ

روس یوکرین کے امن مذاکرات کے لئے تیار ہے، روسی وزیر خارجہ

یوکرین کے شہر کیف میں ایک فاسٹ فوڈ اسٹور میں بجلی کے حصول کیلئے جنریٹر نصب کیا گیا ہے۔ (شِنہوا)

ماسکو(شِنہوا) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ یوکرین تنازع کے حل کے لئے روس مذاکرات کے بارے میں تیار ہے تاہم اس طرح کے مذاکرات میں اس کی ’’بنیادی وجوہات’’ کو زمینی حقائق کے مطابق حل کرناچاہئے۔

اتوار کے روز آر آئی اے نووستی کو ایک انٹرویو میں لاوروف نے کہا ہے کہ ہم بات چیت کے لئے تیار ہیں تاہم اس میں یوکرین تنازع کی بنیادی وجوہات کو حل کر نے کے لئے زمینی حقائق کو مدنظر رکھنا چاہئے۔

لاوروف نے یوکرین کی "غیر وابستہ، غیر جانبدار اور غیر جوہری حیثیت” یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ "نیٹو کی توسیع سمیت مغرب کی جانب سے روس کی سلامتی کو درپیش طویل مدتی خطرات ختم کئے جاسکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیف کو روسی زبان بولنے والے شہریوں کے حقوق، آزادیوں اور مفادات کو یقینی بنانے کے لئے مخصوص ذمہ داریاں نبھانا ہوگی۔

اس سے قبل یوکرین کے صدارتی دفتر کے سربراہ اینڈری یرمک نے  سسپیلن کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ یوکرین روس کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار نہیں ہے کیونکہ اس کے پاس مضبوط پوزیشن کے ساتھ بات چیت کے لئے مغربی حمایت کا فقدان ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!