اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلافغانستان کو بے گھر اور واپس آنے والوں کے لئے تقریباً ایک...

افغانستان کو بے گھر اور واپس آنے والوں کے لئے تقریباً ایک کروڑ ڈالر کی امداد ملے گی

افغانستان کے صوبہ فرح میں لوگ چین کی عطیہ کردہ انسانی ہمدردی کی امداد وصول کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

کابل (شِنہوا) افغانستان کی نگران حکومت کی وزارت برائے مہاجرین اور واپسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں ہزاروں بے گھر افراد اور وطن واپس آنے والوں کے لئے سرکردہ امدادی ادارے 94 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد کی امداد دیں گے۔

  وزارت نے اتوار کے روز بیان میں کہا ہے کہ امدادی اداروں کے ساتھ مفاہمت کی 3 یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کئے ہیں،اس سے 5 صوبوں میں عوامی بہبود کے منصوبوں پر عملدرآمد ہوگا جس سے 13 ہزار 610  سے زائد گھرانوں کو فائدہ ہوگا۔

وزارت کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 8 ماہ کے دوران تقریباً 10 لاکھ افغان مہاجرین پاکستان، ایران اور ترکیہ سے وطن واپس لوٹ چکے ہیں۔

افغانستان کی نگران حکومت نے مقامی اور عالمی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ ملک میں سرمایہ کاری کریں اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد کریں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!