پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینویزا فری داخلے کی پالیسی کے بعد چین کا سفر کرنے والوں...

ویزا فری داخلے کی پالیسی کے بعد چین کا سفر کرنے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

ہیڈلائن:

ویزا فری داخلے کی پالیسی کے بعد چین کا سفر کرنے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

جھلکیاں:

چین کی متعدد تنظیموں نے 2024 کےمقبول ترین چینی حروف اور جملے جاری کردئے، جن میں "چین کے سفر” کا انگریزی اظہار نمایاں ہے۔اعداد و شمار کے مطابق جنوری تا نومبر 2024 تک تقریباً  2  کروڑ 92 لاکھ 20ہزارغیر ملکیوں نے چین کے دورے کئے ہیں۔ تفصیل وڈیو میں دیکھئے۔

شاٹ لسٹ:

1۔ چین کے مختلف مناظر

2۔مسافروں کے مختلف مناظر

3۔ساؤنڈ بائٹ1(چینی): پوکی، تھائی بلاگر

4۔ساؤنڈ بائٹ2(انگریزی): اولگا ایلیکسیوا، روسی سیاح

5۔ساؤنڈبائٹ3(انگریزی): ایبرٹ لیانڈرا، جرمن سیاح

6۔ساؤنڈ بائٹ4(انگریزی): کلیان اوتھنیل ایڈو انگون، گیبونی سیاح

تفصیلی خبر:

کئی چینی تنظیموں نے 2024 کےمقبول ترین چینی حروف اور جملے جاری کئے ہیں، جو ملک اور دنیا کے بدلتے ہوئے رجحانات کی جھلک پیش کرتے ہیں۔زیادہ تر چینی زبان پرمشتمل ان سفارشات میں "چین کےسفر” کا انگریزی اظہار نمایاں ہے۔یہ چین کےاندرونِ ملک سیاحت کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتا ہے، جس میں غیر ملکیوں کے لئے سہولت فراہم کرنے والی پالیسیوں اور اقدامات کا تذکرہ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی سیاحوں کا خیرمقدم کرنےکے لئے چین نے وبا کے بعد ویزا درخواست کےعمل کو سہل بنادیا ہے۔سرحدی کنٹرول پوائنٹس پر کارکردگی بڑھانے کے لئے امیگریشن کےعمل میں بہتری لائی گئی ہے۔عالمی سیاحوں کے لئے ادائیگی نظام کو مزید قابل رسائی اور جامع بنانے کےساتھ دیگر کئی اقدامات بھی اٹھائے گئے ہیں۔

سرکاری اعدادو شمار کےمطابق جنوری تا نومبر 2024 تک تقریباً  2  کروڑ 92 لاکھ 20 ہزارغیر ملکیوں نےچین کے دورے کئے۔غیر ملکیوں کی یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 86.2 فیصد زیادہ ہے۔ایک کروڑ 74 لاکھ 50 ہزار سیاح ویزا فری سہولت کے تحت چین داخل ہوئے جو پچھلے سال کی نسبت123.3فیصد کا بڑا اضافہ ہے۔

بغیر ویزا چین داخل ہونے والے سیاحوں کی تعداد میں سال بہ سال 132.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ1(چینی): پوکی، تھائی بلاگر

"میں لائٹ ریل ٹرین کے رہائشی عمارت کے اندر سے گزرنے کا منظر دیکھنےکے لئے چھونگ چھنگ کےجادوئی مقام پر ہوں۔بطور سفری بلاگر میں سمجھتی ہوں کہ چھونگ چھنگ ایک منفرد مقام ہے جسے میں نے دیگر تمام مقامات سےمختلف پایا ہے۔ویزا استثنیٰ کے دو طرفہ معاہدے کے نفاذ کے بعد اب سفر بہت آسان ہوگیا ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ2(انگریزی): اولگا ایلیکسیوا، روسی سیاح

"ہم ویزا فری پالیسی کے تحت آئے ہیں، یہاں کا سفر کرنا اور آس پاس کا نظارہ کرنا بہت آسان ہے۔”

ساؤنڈبائٹ3(انگریزی): ایبرٹ لیانڈرا، جرمن سیاح

’’ چین میں سفر کرنا مجھےبہت پسند ہے، یہ میرا یہاں کا پہلا دورہ ہے۔میرے خیال میں یہاں کے لوگ بہت سخی، مہربان اور مدد کرنے والے ہیں۔میں چینی  نہیں بول سکتی لیکن جب بھی راستہ بھول جاتی ہوں یا کھانا منگوانا ہو تو ہر کوئی میری مدد کرنے کی کوشش کرتا ہے۔مجھے یہاں کا کھانا بھی بہت پسند آیاہے اور میں نے چین کو بہت شاندار پایا ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ4(انگریزی): کلیان اوتھنیل ایڈو انگون، گیبونی سیاح

’’میں ہر کسی کو چین آنے کا مشورہ دوں گا۔ میں یہاں آنے والوں کو تجویز دوں گا کہ یہاں آکر خود  دیکھیں اور پھر اپنی رائے قائم کریں۔آئیں اور دیکھیں۔‘‘

بیجنگ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!