چین کے شمالی صوبے ہیبے کے شیانگ آن نیو ایریا میں چائنہ ٹیلی کام سمارٹ سٹی انڈسٹریل پارک کا تعمیراتی مقام دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق چین کے سرکاری کاروباری اداروں (ایس او ایز) نے رواں سال کے ابتدائی 11 ماہ میں مجموعی آمدنی میں اضافے کے ساتھ مستحکم آپریشنز کو برقرار رکھا۔
اس مدت کے دوران ایس او ایز کی کاروباری آمدن 748.9 کھرب یوآن (104.2 کھرب امریکی ڈالر) سے زائد رہی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 1.3 فیصد زائد ہے۔
سرکاری کاروباری اداروں کا مشترکہ منافع گزشتہ برس کی نسبت 0.1 فیصد کم ہوکر تقریباً 38.5 کھرب یوآن رہ گیا۔
نومبر کے اختتام پر ایس او ایز کا قرض۔ اثاثہ تناسب 64.9 فیصد رہا۔
یہ اعدادوشمار صوبائی سطح کے علاقوں اور مرکزی حکومت کے محکموں کے زیرانتظام ایس او ایزسے جمع کئے گئے ہیں جس میں مالیاتی ادارے شامل نہیں ہیں۔
