گوانگ ژو(شِنہوا)چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر ژوہائی میں گزشتہ ماہ کھیلوں کے ایک مرکز میں اپنی کار کو ہجوم پر چڑھانے والے شخص کو موت کی سزا سنادی گئی۔ اس واقعے میں بھاری جانی نقصان ہوا تھا۔
ژوہائی ثانوی عوامی عدالت نے خطرناک طریقوں سے عوامی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے جرم میں فان وے چھیو کے خلاف عوامی مقدمے کی سماعت کی۔
فین کو زندگی بھر کے لئے سیاسی حقوق سے بھی محروم کردیا گیا ہے۔
