کرین گرنے سے متاثرہ شنگھائی میٹرو لائن 11 نے جزوی طور پر دوبارہ کام شروع کر دیا۔ (شِنہوا)
شنگھائی (شِنہوا) شنگھائی کے پوڈونگ اور ہانگ چھیاؤ ہوائی اڈوں کوملانےوالی ایک نئی میٹرو لائن جمعہ کے روز کھول دی گئی جس سے شہر کے ریلوے ٹرانزٹ نیٹ ورک کی کل فعال لمبائی 896 کلومیٹر تک پہنچ گئی ہے۔
شنگھائی میٹرو کے مطابق 59 کلومیٹر کی فعال لمبائی کے ساتھ نئی شامل کردہ مضافاتی ایئرپورٹ لائن، مغرب میں ہانگ چھیاؤ ایئرپورٹ ٹرمینل 2 سے شروع ہو کر مشرق میں پوڈونگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ ٹرمینل 1 اور 2 تک پھیلی ہوئی ہے۔
اس نئی لائن پر چلنے والی ٹرینوں کی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جو دونوں بڑے ہوائی اڈوں کے درمیان 40 منٹ میں فاصلہ طے کرتی ہے۔
نئی لائن کی کل لمبائی 68.6 کلومیٹر ہے جس میں 9 اسٹیشنز ہیں اور یہ شہر کے علاقائی میٹرو نیٹ ورک کی اہم مشرق-مغرب ریڑھ کی ہڈی سمجھی جاتی ہے۔
شنگھائی میونسپل ٹرانسپورٹیشن کمیشن کے مطابق اس لائن کو شہر کے ریلوے اسٹیشنز کے ساتھ منسلک ہونے کے ساتھ ساتھ پڑوسی صوبوں جیانگ سو اور ژے جیانگ تک بھی توسیع دی جائے گی۔
شنگھائی شین-ٹائی انو یسٹمنٹ کمپنی کے نائب جنرل منیجر ڈو فینگ نے کہا کہ یہ لائن تیز رفتار ٹرینوں کے آپریشن کے لئے بھی دستیاب ہے اور یہ شنگھائی کی دریا ئے یاںگسی طاس خطے سےمنسلک ہونے کی صلاحیت کو مزید بڑھائے گی۔
