چین کے شمال تیانجن میں ائیربس تیانجن کے تیار کردہ 700 ویں اے 320 طیارہ خاندان کے اے 320 نیو طیارے کی حوالگی کی تقریب میں مہمانوں کا گروپ فوٹو ۔ (شِنہوا)
تیانجن (شِنہوا) مشینری کی آواز اور اڑتی چنگاریوں کے درمیان چین کے شمالی بلدیہ تیانجن میں ائیربس کے دوسرے اے320 خاندان کی فائنل اسمبلی لائن (ایف اے ایل) منصوبے کے توسیع مقام پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔
اس کا مجموعی تعمیراتی رقبہ 1 لاکھ 28 ہزارمربع میٹرز سے زائد ہے جس میں ورکشاپ، ہینگر ہال اور دیگر معاون عمارتیں شامل ہیں۔
یہ منصوبہ 2025 کی تیسری سہ ماہی میں مکمل ہوگا ۔یہ سال ائیربس طیاروں کی چینی مارکیٹ میں آمد کے 40 برس مکمل ہونے کا بھی ہے۔
چین میں اے 320 خاندان کے طیارے تیار کرنے کی صلاحیت مزید بڑھانے کے لیے شروع کیاجانےوالا دوسرا ایف اے ایل منصوبہ ائیربس کی چین میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کا نتیجہ ہے جو یورپی طیارہ ساز کے لیے سب سے بڑی سنگل-کنٹری مارکیٹ ہے۔
اپریل 2023 میں تیانجن کی بلدیاتی حکومت ، ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ (اے وی آئی سی) اور ائیربس نے دوسرےایف اے ایل منصوبے کے لئے ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کئے تھے جس کے چند ماہ بعد پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا تھا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link