اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین اور نائیجیریا کے درمیان کرنسی تبادلے کے معاہدے کی تجدید

چین اور نائیجیریا کے درمیان کرنسی تبادلے کے معاہدے کی تجدید

پیپلز بینک آف چائنہ  کا بیرونی منظر۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے مرکزی بینک نے  کہا  ہےکہ اس نے نائیجیریا کے مرکزی بینک کے ساتھ دو طرفہ کرنسی تبادلے کے معاہدے کی تجدید کر لی ہے۔

پیپلز  بینک  آف چائنہ نے جمعہ کو اپنی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ معاہدے کی کل مالیت 15 ارب یوآن (تقریباً 2.09 ارب امریکی ڈالر) یا 32.8 کھرب نائیجیرین نائرا ہے۔

بیان کے مطابق  یہ معاہدہ 3 سال کے لئے مئوثر ہے جس میں باہمی رضامندی سے توسیع ہوسکتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ کرنسی تبادلےکے معاہدے کی تجدید سے چین اور نائیجیریا کے درمیان مالی تعاون مزید مضبوط کیا جائےگا ۔ دونوں کرنسیوں کا استعمال  بڑھا کر دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ  دیتے ہوئے آسان بنا یا جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!