مصر کے قاہرہ میں ایک لانچنگ تقریب کے دوران ایک خاتون شیاؤمی کا نیا ماڈل دکھارہی ہے۔(شِنہوا)
ڈھاکہ (شِنہوا) چینی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی شیاؤمی کو بنگلہ دیش برانڈ فورم نے بیسٹ برانڈ ایوارڈ 2024 کے 16 ویں ایڈیشن کے دوران موبائل ہینڈ سیٹ کیٹیگری میں پسندیدہ ترین برانڈ کے اعزاز سے نوازا ہے۔
بیسٹ برانڈ ایوارڈ، بنگلہ دیش برانڈ فورم کا سب سے بڑا ایوارڈ ہے جو گزشتہ 15 برس سے ملک کے پسندیدہ ترین اور مئوثر برانڈز کو دیا جاتا ہے۔
یہ ایوارڈ شیاؤمی بنگلہ دیش کے کنٹری منیجر ضیاء الدین چوہدری کو ڈھاکہ میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں دیا گیا۔
ضیاء الدین چوہدری نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ وہ اس ایوارڈ کو دل کی گہرائیوں سے اپنے بہترین شیاؤمی مداحوں اور شراکت داروں کے لئے وقف کرتے ہیں جن کے غیر متزلزل تعاون سے ہمیں یہ کامیابی ملی ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link