چین کے شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر ہی گینگ کی کاؤنٹی لیوبائی میں گریفائٹ انڈسٹری کمپنی میں عملہ کا ایک رکن کام کررہا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کے بڑے صنعتی اداروں کی کارکردگی نومبر میں بہتر ہوئی ہے جس کی وجہ حکومتی پالیسیوں کا مئوثر نفاذتھا۔
قومی ادرہ شماریات (این بی ایس)نے جمعہ کے روز بتایا کہ جنوری سے نومبرکے دوران چین کے بڑے صنعتی اداروں کی کاروباری آمدنی 1234.8 کھرب یوآن (تقریباً 171.8 کھرب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 1.8 فیصد زائد ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق صرف نومبر میں چین کے بڑے صنعتی اداروں کی کاروباری آمدنی اکتوبر کی 0.2 فیصد کی کمی سے اضافے میں بدلی اور یہ گزشتہ برس کی نسبت 0.5 فیصد بڑھی۔
این بی ایس کے شماریات دان یو وے ننگ نے کہا ہے کہ نومبر میں صنعتی پیداوار میں مستحکم ترقی ہوئی جس کی وجہ انہوں نے موجودہ پالیسیوں کے بہتر نفاذ اور اضافی اقدامات کے پیکیج کو قرار دیا ہے۔
ابتدائی 11ماہ کے دوران چین کے بڑے صنعتی اداروں کا مشترکہ منافع 66.6کھرب یوآن تک پہنچ گیا جو گزشتہ برس کی نسبت 4.7 فیصد کم ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link