پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین میں ایکسپریس وے کے 97 فیصد سروس ایریاز میں چارجنگ کی...

چین میں ایکسپریس وے کے 97 فیصد سروس ایریاز میں چارجنگ کی سہولت کی فراہمی

چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر بوآؤ میں فوٹو وولٹک توانائی پیداواری مرکز کی سہولت کے ساتھ ایک پارکنگ  دیکھی جا سکتی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ چین کے ایکسپریس ویز پر  5 ہزار 800سے زائد سروس ایریاز پر چارجنگ کی سہولت موجود ہے جو ملک کی کل تعداد کا 97 فیصد ہے۔

نائب وزیر لی یانگ نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ نومبر کے اختتام تک چین نے ایکسپریس وے سروس ایریاز پر 33 ہزار چارجنگ پلگ نصب کئے جو 2023 کے اختتام سے 12 ہزار زائد ہیں۔

لی کا کہنا تھا کہ رواں سال قومی دن کی تعطیلات کے دوران ایکسپریس وے سے گزرنے والی گاڑیوں میں 15.9 فیصد نئی توانائی گاڑیاں تھیں۔  یہ تعطیلات یکم اکتوبر سے 7 اکتوبر تک جاری رہی تھیں۔

لی نے مزید کہا کہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال میں تیزی آئی ہے ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ آمدہ موسم بہار تہوار کی تعطیلات کے دوران مزید الیکٹرک گاڑیاں سڑکوں پر رواں دواں ہوں گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!