اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے نیو جنریشن جنگی بحری جہاز کاافتتاح کردیا

چین نے نیو جنریشن جنگی بحری جہاز کاافتتاح کردیا

چین کا پہلا ٹائپ 076 نیو جنریشن جنگی بحری جہاز سیچھوان کا منظر- (شِنہوا)

شنگھائی(شِنہوا)چین نے اپنے پہلے ٹائپ 076 نیو جنریشن جنگی بحری جہاز سیچھوان کا جمعہ کے روز شنگھائی میں افتتاح کر دیا ہے۔

چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے نام سے موسوم اس نئے بحری جہاز کو نام رکھنے اور افتتاح کی تقریب کے دوران پانی میں چھوڑا گیا۔ اسے سلسلہ وار نمبر 51 دیا گیا ہے۔

سیچھوان 40ہزار ٹن سے زیادہ وزنی اور طیاروں کی لینڈنگ کے لئے پوری لمبائی کی پٹی کے ساتھ ڈویل آئس لینڈ سپر سٹرکچر کی خصوصیات کا حامل ہے۔

اس میں ہوائی جہاز اتارنے کا جدید برقی مقناطیسی نظام اور کھینچنے والی ٹیکنالوجیز شامل ہیں، جو اسے طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور بحری آلات لے جانے کے قابل بناتا ہے۔

بحریہ کے حکام کے مطابق چینی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کے نیوجنریشن بحری جہاز کی حیثیت سے یہ بحری جدت کو  آگے بڑھانے اور دور دراز سمندروں میں جنگی صلاحیتوں میں اضافے کے لئے کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

افتتاح  کے بعد جہاز کو تجربات کے ایک طے شدہ سلسلے سے گزاراجائے گا جس میں آلات جانچنے، وزن ڈالنے اور سمندری مشقیں شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!