پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین میں ملازمین کے بیمہ صحت اکائونٹس کے مشترکہ استعمال کے لئے...

چین میں ملازمین کے بیمہ صحت اکائونٹس کے مشترکہ استعمال کے لئے ملک گیراصلاحات متعارف

چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے شہر سو چھیان کے ہسپتال میں ایک نرس نوزائیدہ بچوں کے انتہائی نگہداشت یونٹ(این آئی سی یو) میں کام کر رہی ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے اپنے بیمہ صحت پروگرام میں مزید اصلاحات کی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد طبی اخراجات کو پورا کرنے کے لئے اپنے رشتہ داروں کا اکاؤنٹ بیلنس استعمال کرسکیں۔

چین کی قومی تحفظ صحت کی انتظامیہ(این ایچ ایس اے) نے اعلان کیا ہے کہ 9 دسمبر تک چین کے تمام صوبائی علاقوں تک پھیلائے گئے نظام کے تحت ملازمین اپنے ذاتی بیمہ صحت اکاؤنٹس آن لائن چینلز کے ذریعے قریبی رشتہ داروں کی بیمہ صحت سے منسلک کر سکتے ہیں جس سے انہیں بھی رقم تک مشترکہ رسائی حاصل ہو جاتی ہے۔

حالیہ برسوں میں چین نے بیمہ صحت کے نظام میں مسلسل اصلاحات کی ہیں جس سے بتدریج ملازم کے ذاتی اکاؤنٹ سے اس کے اہل خانہ رقم استعمال کرنے کے قابل ہوئے ہیں۔

2021 میں حکومت نے بیمہ صحت اکاؤنٹس کا دائرہ بڑھاتے ہوئےشریک حیات،والدین اور بچوں کو شامل کیا۔اس سال جولائی میں صحت کے بنیادی انشورنس پروگرام کے دائرے میں مزید اضافے کی اجازت دیتے ہوئے اس میں بہن بھائی،دادا دادی اور پوتے پوتیوں کو بھی شامل کیا گیا۔

این ایچ ایس اے کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے نومبر 2024 تک  بیمہ صحت کے ذاتی اکاؤنٹس کےتقریباً 32 کروڑ 50 لاکھ مشترکہ استعمال ریکارڈ کئے گئے۔

اخراجات کے لحاظ سے علاج معالجے کے مخصوص مراکز پر 34.31 ارب یوآن(تقریباً 4.77 ارب امریکی ڈالر) ذاتی علاج کے لئے استعمال کئے گئے۔2.07 ارب یوآن مخصوص فارمیسیوں پر خرچ کئے گئے جبکہ رہائشی بنیادی صحت انشورنس پروگرام میں انفرادی شراکت سمیت مختلف مقاصد کے لئے 7.48 ارب یوآن خرچ کئے گئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!