اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں 3 ہزار سال قدیم دارالحکومت کے مقام پر طویل ترین...

چین میں 3 ہزار سال قدیم دارالحکومت کے مقام پر طویل ترین شہری سڑک کی دریافت

چین کے وسطی صوبے ہینان کے شہر ان یانگ میں ین کھنڈرات کے محل اور شاہی آبائی مقبروں کے مقام (دائیں) اور ین شو عجائب گھر کی نئی عمارت کا منظر-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)آثار قدیمہ کے ماہرین نے چین کے وسطی صوبے ہینان میں ین شو یا ین کھنڈرات کے مقام پر 3 ہزار سال قدیم شہری سڑک کی باقیات دریافت کی ہیں۔

ماہرین آثار قدیمہ نے کھدائی کے دوران شمال سے جنوب کو جانے والی مرکزی سڑک کی موجودگی کی تصدیق کی جس کی سطح پر 1.6 کلومیٹر گہری کھائی اورپہیے کے گہرے نشانات ہیں۔یہ دریافت اس مقام پر پائی جانے والی اب تک کی سب سے طویل شہری گزرگاہ کو ظاہر کرتی ہےجو(1600 سے 1046 سال قبل مسیح میں) قدیم شانگ(ین) دور کا دارالحکومت تھا۔

نئی دریافت کا انکشاف قومی ثقافتی ورثے کی انتظامیہ کے زیر اہتمام بریفنگ میں کیا گیا جس میں چین میں آثار قدیمہ کی تلاش کے منصوبے میں تازہ ترین پیش رفت کو اجاگر کیا گیا۔

چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز کےانسٹی ٹیوٹ آف آرکیالوجی کے محقق اور کھدائی کے کام کے نگران نیو شی شان کے مطابق سڑک کی سطح پر ریت میں شامل مٹی کے برتن اور چھوٹے پتھرملے۔آس پاس کی مٹی سے  کانسی کے گھوڑے کے ٹکڑے اور پتھر کی کلہاڑی جیسے ثقافتی نوادرات بھی نکالےگئے ہیں۔

نیو نے کہا کہ 3 ہزار سال سے زائد عرصہ قبل اس سڑک پرممکنہ طور پر گاڑیاں اور گھوڑے چلتے تھےاور اس پرمسلسل ٹریفک کا بہت زیادہ  بہاؤ تھا۔

ہینان کے شہر ان یانگ میں واقع 3 ہزار 300 سال قدیم ین کھنڈرات چین میں قدیم شانگ دور کے دارالحکومت کا پہلا تصدیق شدہ مقام ہے۔اس کی تصدیق آثار قدیمہ کی کھدائی اور ہڈیوں کے کتبوں سے ہوتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!