ممتاز مذہبی اسکالر پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبدالرحمان مکی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق عبدالرحمن مکی حافظ سعید کے برادر نسبتی تھے۔ عارضہ قلب کے باعث آج صبح انتقال کرگئے۔عبدالرحمن مکی لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔حافظ عبدالرحمان مکی کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حقوق کے عظیم حامی تھے۔عبدالرحمن مکی نے پاکستان میں مذہبی انتہاپسندی کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی،عبدالرحمان مکی ام القری یونیورسٹی مکہ سے فارغ التحصیل تھے۔
عبدالرحمان مکی کالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کے ماموں زاد تھے اور کالعدم جماعت کے شعبہ سیاسی و خارجی امور کے نگران رہے۔
حافظ سعید کی شادی عبدالرحمان مکی کی بہن سے ہوئی جبکہ عبدالرحمان مکی حافظ سعید کی بہن سے بیاہے ہوِئے ہیں۔ اس تناظر میں جماعت میں عبدالرحمان مکی اپنی ایک الگ اہمیت کے حامل ہیں اسی لیے وہ عملی طور پرکالعدم جماعت الدعوہ کے نائب امیر ہیں۔
بہاولپور میں سال 1948 میں پیدا ہونے والے عبدالرحمان مکی 80 کی دہائی میں اسلام آباد میں اسلامی یونیورسٹی میں معلم کی حیثیت سے کام کرتے رہے ہیں۔
اسلامی یونیورسٹی میں قیام کے دوران ہی عبدالرحمان مکی تعلیم کے حصول کے لیے سعودی عرب گئے جہاں مکہ کی جامعہ القرا یونیورسٹی سے اسلامی سیاست کے موضوع پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔کالعدم جماعت الدعوہ میں انہیں پروفیسر مکی کے نام سے ہی جانا جاتا ہے۔
پروفیسر مکی کے والد حافط عبداللہ علی گڑھ یونیورسٹی بھارت سے تعلیم یافتہ تھے۔ تقسیم ہند کے موقع پر وہ اپنے خاندان اور دیگر افراد کے ہمراہ پاکستان منتقل ہوئے تھے۔
پاکستان میں عبداللہ نے اپنے خاندان کے ہمراہ بہاولپور میں سکونت اختیار کی جہاں وہ ایف سی کالج بہاولپور میں شعبہ درس و تدریس سے منسلک ہوگئے تھے۔
