ہیڈ لائن:
چینی قانون دان نے خود کو مین لینڈ اور مکاؤ کے درمیان تعاون کے فروغ کے لئے وقف کر دیا
جھلکیاں:
چین کے ایک قانون دان نے خود کو مین لینڈ اور مکاؤ کے درمیان تعاون کے فروغ کے لئے وقف کر دیا ۔آئیے اس حوالے سے ان کی گفتگو اس ویڈیو میں سنتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔ ساؤنڈ بائٹ (چینی): آسکر اُن، وکیل، ژونگ شان
2۔ وکیل کی پیشہ ورانہ مصروفیات کے مختلف مناظر
تفصیلی خبر:
جاری ٹرائل پروگرام کی بدولت چین کے ہانگ کانگ اور مکاؤ سے تعلق رکھنے والے وکلاء کو صوبہ گوانگ ڈونگ کے 9 شہروں میں لائسنسوں کے حصول اور قانون کی پریکٹس کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
38 سالہ آسکر اُن، بھی 2 سال سے گوانگ ڈونگ کے شہر ژونگ شان میں قانون کی پریکٹس کر رہے ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ (چینی): آسکر اُن، وکیل، ژونگ شان
’’میں مکاؤ سے تعلق رکھتا ہوں۔ ژونگ شان، میرا آبائی شہر ہے۔ ہانگ کانگ اور مکاؤ سے تعلق رکھنے والے مستند قانونی ماہرین پیشہ ورانہ قابلیت کے امتحان کے بعد صوبہ گوانگ ڈونگ کے 9 شہروں میں قانون کی پریکٹس کی غرض سےسرٹیفکیٹ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ میں نے قانون کی پریکٹس کے لئے ژونگ شان کا انتخاب کیا ہے۔ میں یہاں 2 سال سے کام کر رہا ہوں۔
ژونگ شان اور مکاؤ کے درمیان تجارت زیادہ تر کاروباری سرمایہ کاری سے متعلق ہے۔ مکاؤ کی کمپنیوں کو امید ہے کہ وہ چین کے مین لینڈ میں ایک وسیع تر منڈی کی تلاش میں کامیاب ہو جائیں گی۔ دوسری جانب مین لینڈ کی کمپنیاں مکاؤ کے راستے اپنا کاروبار دنیا بھر میں پھیلانا چاہتی ہیں۔
مکاؤ سے تعلق رکھنے والے وکیل کے طور پر ہم عظیم تر خلیجی علاقے میں چین کے مین لینڈ اور مکاؤ، دونوں کے کاروباروں اور رہائشیوں کو قانونی سوالات کے حل میں مدد دیتے ہیں۔
مجھے امید ہے کہ دونوں طرف کے کاروباروں اور قانونی ماہرین کو مزید مؤثر طریقے سے تعاون میں مدد دینے کے لئے میں ایک پل کے طور پر کام کر سکوں گا۔ اس طرح مین لینڈ کی کمپنیاں اس قابل ہو جائیں گی کہ وہ بیرون ملک کاروبار کر سکیں جبکہ مکاؤ کی کمپنیاں مین لینڈ چین میں کاروبار بڑھا سکیں گی۔‘‘
مکاؤ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link