چین کے قومی نیوکلیئرکارپوریشن(سی این این سی) کے زیر اہتمام چلنے والے چھن شان جوہری توانائی مرکز میں عملے کے کارکن آن لائن شعاع ریزی کے ذریعے آئسوٹوپس کی پیداوار کے لئے چین کے پہلے کمرشل ری ایکٹر آلے کو جانچ رہے ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے پہلے کمرشل ری ایکٹر ڈیوائس نے آئسوٹوپس کی آن لائن شعاع ریزی کے لئے باضابطہ طور پر چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن (سی این این سی)کےزیر اہتمام چلنے والے چھن شان نیوکلیئر پاور بیس میں کام کاآغاز کر دیا ہے۔چین کے جوہری توانائی ادارے (سی اے ای اے) کے مطابق یہاں طبی آئسوٹوپس لوٹیٹیم- 177 (لو-177) کی پہلی کھیپ تیار کرلی گئی ہے۔
بھاری پانی کا یہ ری ایکٹر اپنے انتہائی زیادہ نیوٹرون کے بہاؤ،بند ہوئے بغیر مسلسل ایندھن بھرنے اور مستحکم کام کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ری ایکٹرآئسوٹوپس کی تیاری میں سہولت پیش کرتا ہے جن میں اعلیٰ کارکردگی،وسیع پیداوار،اعلیٰ مخصوص سرگرمی،مسلسل پیداوار اور مستحکم ترسیل شامل ہیں۔
چھن شان کے بھاری پانی کے ری ایکٹر کے فوائد سے استفادہ کرتے ہوئے سی این این سی نے قلیل مدتی آئسوٹوپس کی کمرشل ری ایکٹر سے شعاع کے ذریعے پیداوار کو بہتر بنایا اور کامیابی سے اس آلے کو فعال کیا۔
یہ آلہ بڑے پیمانے پر لو-177،سٹرونٹیم-89(ایس آر-89) اور یٹریم-90 (وائے-90) جیسے قلیل مدتی طبی آئسوٹوپس ری ایکٹر کو بند کرنے کی ضرورت کے بغیر مسلسل اور مستحکم طور پر تیار کر سکتا ہے۔اس کی مستقبل کی پیداوار کی صلاحیت سے مقامی طلب پوری ہونے کی توقع ہے جس سے آئسوٹوپس کی پیداوار اور ترسیل میں چین کی خودمختاری میں نمایاں اضافہ ہوگااور بین الاقوامی منڈی میں اس کی شمولیت میں بھی اضافہ ہوگا۔
لو -177خاص طور پر سرطان کی درست تشخیص اور علاج میں اہم طبی آئسوٹوپ کے طور پر نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link