پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین نے پانچویں قومی اقتصادی سروےکے نتائج کا اعلان کر دیا

چین نے پانچویں قومی اقتصادی سروےکے نتائج کا اعلان کر دیا

چینی نائب وزیراعظم ڈنگ شوئے شیانگ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ملک کے پا نچویں قومی اقتصادی  سروے سے متعلق ایک اجلاس سے خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کی معیشت نے گزشتہ 5 برس کے دوران استحکام برقرار رکھتے ہوئے ترقی کی منازل طے کی ہیں۔

5 ویں قومی اقتصادی  سروے کےجمعرات کو جاری ہونے والے نتائج کے مطابق چین میں 2023 کے اختتام پر ملک بھر میں قانونی طور پر کام کرنے والے دوسرے اور تیسرے درجے کے صنعتی اداروں کی تعداد 3 کروڑ 32 لاکھ 70 ہزار تھی جو 2018 کے اختتام کے مقابلے میں 52.7 فیصد زیادہ ہے۔

دوسرے  اور تیسرے درجے کی صنعتوں نے 2023 کے اختتام پر 42 کروڑ 89 لاکھ 80 ہزار افراد کو روزگار مہیا کیا تھا جو 2018 کے اختتام کی نسبت 11.9 فیصد زائد ہے۔

نتائج کے مطابق خود روزگار اداروں کی تعداد تقریباً 8 کروڑ 80 لاکھ تھی جس میں 17 کروڑ 95 لاکھ 60  ہزار افراد ملازمت کررہے تھے۔

اقتصادی سروے چین کے اہم قومی سرویز میں سے ایک ہے جو ملک کے دوسرے اور تیسرے درجے کی صنعتوں کا ایک جامع جائزہ اور اس کی سماجی و معاشی ترقی میں قابل ذکر  معلومات مہیا کرتا ہے۔

چین نے بالترتیب 2004، 2008، 2013 اور 2018 میں 4  قومی اقتصادی سرویز کئے تھے اور 2023 میں باضابطہ طور پر اپنے 5 ویں قومی اقتصادی سروے کا آغاز کیا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!