اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کا کاروباری ڈیٹا کی ترقی اور استعمال آسان بنا نے کا...

چین کا کاروباری ڈیٹا کی ترقی اور استعمال آسان بنا نے کا منصوبہ

چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کے شہر گوئی یانگ کی گوئی ژو یونیورسٹی میں پبلک بگ ڈیٹا کی اسٹیٹ کی لیبارٹری میں عملہ آلات کی جانچ پڑتال کر رہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا)  چین نے نئے جاری کردہ رہنما اصول کے مطابق مزید کارپوریٹ ڈیٹا وسائل کی ترقی اور استفادے کو فروغ دینے کا منصوبہ بنا یا ہے تاکہ ایسے ڈیٹا کی قدر کو مکمل طور پر اجاگر کیا جا سکے اور ڈیٹا کو ایک اہم عنصر کے طور پر استعمال کرتے ہوئے ڈیجیٹل معیشت بنائی جا سکے۔

قومی ڈیٹا انتظامیہ، مرکزی سائبر اسپیس امور کمیشن دفتر، وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی، وزارت عوامی تحفظ اور ریاستی کونسل کے ریاستی ملکیتی اثاثوں کے نگراں اور انتظامی کمیشن نے مشترکہ طور پر رہنما اصول جاری کئے ہیں۔

رہنما اصول کے مطابق پیداواری اور آپریشن عمل کے دوران مرتب کردہ یا کاروباری اداروں سے قانونی طور پر حاصل کردہ اعدادوشمار ان کی ترقی کے اہم وسائل ہیں۔

ان رہنما اصولوں میں کاروباری ڈیٹا وسائل کی ترقی اور استعمال کے فروغ ، کاروباری مسابقت میں اضافے ، صنعتوں میں ڈیجیٹل تبدیلی کو بااختیار بنانے ، نظم و نسق کی صلاحیت اور عوامی خدمت کی گنجائش کو بہتر بنانے میں مدد کرنے کی کوششوں پر زور دیا گیا ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ یہ نئے معیار کی پیداواری قوتوں کے فروغ اور اعلیٰ معیار کی ترقی میں پیشرفت کے لئے مضبوط معاونت فراہم کر یں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!