اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین معیشت کی مدد کیلئے مقامی حکومت کے خصوصی مقاصد کے بانڈز...

چین معیشت کی مدد کیلئے مقامی حکومت کے خصوصی مقاصد کے بانڈز سے استفادہ کرے گا

بیجنگ(شِنہوا) چین کی ریاستی کونسل کے جنرل آفس نے مقامی حکومت کے خصوصی مقاصد کے بانڈز کے انتظامی طریقہ کار کو بہتر بنانے کے لئے ایک دستاویز جاری کی ہے ، جس کا مقصد معیشت کو سہارا دینے کے لئے مالی مصنوعات سے بہتر فائدہ اٹھانا ہے۔

دستاویز کے مطابق سرکاری استعمال کے لئے عمارتوں ، بے وقعت منصوبوں اور تھیم پارکس جیسے منصوبوں کو خصوصی مقاصد کے بانڈز کی الاٹمنٹ کے لئے منفی فہرست میں شامل کیا جانا چاہئے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ خصوصی مقاصد کے بانڈز کو معمول کے اخراجات کے لئے استعمال کرنے سے قانونی طور پر منع کیا گیا ہے اور انہیں اجرتوں، پنشن کی ادائیگی اور آپریشنل اخراجات یا قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لئے استعمال کرنے سے سختی سے منع کیا گیا ہے۔

سرمایہ کاری کےمنصوبے کے لئے خصوصی مقاصد کے بانڈز کے دائرہ کار میں ابھرتی ہوئی صنعتوں جیسے انفارمیشن ٹیکنالوجی، نئے مواد اور بائیو مینوفیکچرنگ کے لئے بنیادی ڈھانچہ شامل ہے۔

دستاویز کے مطابق مقامی حکومتیں خصوصی مقاصد کے بانڈز کے اجرا میں تیزی لائیں اور بانڈ فنڈز کے استعمال کی نگرانی کو مضبوط بنائیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!