اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے کوئلے سے مالامال اندرونی منگولیا میں نئی توانائی نے تھرمل...

چین کے کوئلے سے مالامال اندرونی منگولیا میں نئی توانائی نے تھرمل انرجی کو پیچھے چھوڑ دیا

چین کے شمالی اندرونی منگولیا خودمختار علاقے کے شہر بایان نور کی ڈینگ کو کاؤنٹی میں فوٹو وولٹک بجلی منصوبے کا منظر-(شِنہوا)

ہوہوت(شِنہوا) چین کے کوئلے سے مالامال شمالی اندرونی منگولیا خودمختار علاقے میں نصب کردہ نئی توانائی کی صلاحیت 12 کروڑ کلوواٹ سے تجاوز کرگئی ہے جس میں پون بجلی اور شمسی توانائی شامل ہیں۔یہ صلاحیت پہلی مرتبہ علاقے میں نصب تھرمل پاور سے زیادہ ہوگئی ہے۔

اندرونی منگولیا نے یہ سنگ میل طے شدہ وقت سے ایک سال قبل ہی حاصل کرلیا ہے جس کے تحت حال ہی میں 10 لاکھ کلوواٹ کا فوٹووولٹک منصوبہ گرڈ میں شامل کیا گیا۔اس کی نصب کردہ مجموعی توانائی کی صلاحیت اب 24 کروڑ کلوواٹ ہوگئی ہے جبکہ اس کی نصب شدہ تھرمل پاور کی صلاحیت 11 کروڑ 70 لاکھ کلوواٹ ہے۔

اندرونی منگولیا میں بے پناہ نئی توانائی کے وسائل موجود ہیں جہاں پون بجلی کی صلاحیت 1.46 ارب کلوواٹ ہے جو قومی اعدادوشمار کا 57 فیصد ہے۔اس کی شمسی توانائی کی صلاحیت 9.4 ارب کلوواٹ ہے جو قومی صلاحیت کا تقریباً 21 فیصد ہے۔

اس وقت علاقے میں گرڈ سے منسلک نصب شدہ نئی توانائی سے سالانہ 270 ارب کلوواٹ-آور ماحول دوست بجلی پیدا ہوتی ہے۔ یہ معیاری کوئلے کے استعمال کو 8 کروڑ 40 لاکھ ٹن اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو 22 کروڑ ٹن تک کم کرنے کے برابر ہے۔

اندرونی منگولیا نے نئی توانائی کے شعبے میں ٹیکنالوجی پر مبنی تخلیقی جدت میں بڑی پیشرفت کی ہے۔اس علاقے نے زمین کے صحرا میں تبدیل ہونے پر قابو پانے کے لئے پون اور شمسی بجلی کی پیداوار کو مربوط کیا ہے۔مثال کے طور پر سایہ فراہم کرنے اور سطح کے پانی کے بخارات کو کم کر کے نیچے پودوں کی نشوونما کو ممکن بنانے کے لئے شمسی پینلوں کا استعمال کیا گیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!