منگل, جولائی 29, 2025
تازہ ترینتنزانیہ کو ایس جی آر برقی ٹرینوں کے لئے 264 چینی ساختہ...

تنزانیہ کو ایس جی آر برقی ٹرینوں کے لئے 264 چینی ساختہ مال بردار بوگیاں موصول

تنزانیہ کے دارالسلام سٹیشن پر ایک ایس جی آر برقی ٹرین کھڑی ہے-(شِنہوا)

دارالسلام(شِنہوا)تنزانیہ ریلوے کارپوریشن (ٹی آر سی) نے کہا ہے کہ اسے چین کی سی آر آر سی چھی چھہار رولنگ سٹاک کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے سٹینڈرڈ گیج ریلوے (ایس جی آر) برقی ٹرینوں کے لئے 264 مال بردار بوگیاں مل گئی ہیں۔

ٹی آر سی کے ایک بیان کے مطابق  264 مال بردار بوگیاں، ٹی آر سی کے لئے سی آر آر سی کی طرف سے تیارکردہ 1430 بوگیوں کا حصہ ہیں جو منگل کو دارالسلام کی بندرگاہ پر پہنچیں۔

ٹی آر سی کا کہنا ہے کہ فراہم کی جانے والی بوگیوں میں سے 200 کنٹینرز لے جانے کے لئے جبکہ 64 ہلکے سامان کے لئے ہوں گی۔

مال بردار بوگیاں تنزانیہ کے دارالحکومت دارالسلام، موروگورو اور ڈوڈوما کے درمیان پہلے بغیر مال برداری کے اور بعد میں مال برداری کے ساتھ آزمائشی سفر کریں گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مال بردار بوگیوں کا کمرشل آپریشن ٹی آر سی اور ٹھیکیداروں کے ماہرین کی جانب سے ویگنوں کے استعمال کی توثیق کے بعد شروع ہوگا۔ یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آزمائشی سفر کب شروع ہوگا۔

یکم اگست کو تنزانیہ کی صدر سمیعہ سلوہو حسن نے باضابطہ طور پر دارالسلام سے مروگورو کے راستے ڈوڈوما تک ایس جی آر برقی ٹرین سروس کا آغاز کیا تھا۔

ٹی آر سی کے ڈائریکٹر جنرل مسنجا کاڈوگوسا نے کہا کہ ایس جی آر کا پورا منصوبہ دارالسلام سے موانزا خطے تک 1596 کلومیٹر کا ہے اور تکمیل کے بعد جدید ریل   سفر کے وقت میں نمایاں کمی کرے گا اور تنزانیہ اور پورے خطے میں معاشی ترقی کو فروغ دے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!