چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان میں تیان فو نیو ایریا میں لوگ شنگ لونگ جھیل کے ساتھ واک کر رہے ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین نے اپنی ماحول دوست ترقی کے تازہ ترین اقدام کے تحت اپنی 4 اہم ترین صنعتوں کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ اپنے ماحول کے تحفظ کے مراکز عوام کے لئے کھول دیں۔اس طرح کی کوششوں کے مثبت نتائج حاصل ہوئے تھے۔
چین کی وزارت ماحولیات کے ترجمان پے شیاؤ فے نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزارت نے پٹروکیمیکلز، توانائی، سٹیل اور تعمیراتی مواد کی صنعتوں کو ہدایات جاری کی ہیں۔ہدایات میں ان صنعتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ یا تو عوامی دوروں یا براہ راست ویڈیو ٹورز کر نےکے ذریعے اپنے ماحولیاتی تحفظ کے مراکز عوام کے لئے کھولیں۔
پے نے کہا کہ وزارت کے تازہ ترین اقدام سے عوام میں ماحول کے تحفظ کے حوالے سے جوش و خروش، پہل کرنے کے جذبے کو ابھارنے اور متعلقہ صنعتوں کی صحت افزا اور منظم ترقی کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔
2017 کے بعد سے وزارت اور دیگر متعلقہ ادارے عوام کے لئے ماحولیاتی تحفظ کے 4 مراکز کھولنے کے مطالبے کو فروغ دے رہے تھے۔ان مراکز میں ماحولیاتی نگرانی،شہری گندے پانی کی صفائی،شہری کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے اور مضر،برقی اور الیکٹرانک باقیات کو ٹھکانے لگانے کے مراکز شامل ہیں۔
پے نے کہا کہ اب تک 2 ہزار 101 کاروباری کمپنیوں نے اپنے ماحولیاتی تحفظ کے مراکز عوام کے لئے کھولے ہیں جن میں اب تک 22 کروڑ دورے کئے جا چکے ہیں۔
