انڈونیشیا کے علاقے مغربی جاوا میں جکارتہ-بین ڈونگ ہائی سپیڈ ریلوے کے کاراوانگ سٹیشن کے پلیٹ فارم پر مسافر ہائی سپیڈ الیکٹرک ملٹی پل یونٹ(ای ایم یو) کا انتظار کر رہے ہیں-(شِنہوا)
جکارتہ(شِنہوا)جکارتہ-بین ڈونگ ہائی سپیڈ ریلوے کے اہم سٹاپ کاراوانگ سٹیشن کا باضابطہ افتتاح کردیا گیا۔
افتتاحی تقریب میں انڈونیشیا کے وزیر برائے بنیادی شہری سہولیات اورعلاقائی ترقی آگس ہری مرتی یودھویونونے کاراوانگ خطے کو چاول کی پیداوار کا سرکردہ اورصنعتی پارکوں کا اہم مرکز قرار دیا۔انہوں نے سفری اوقات کم کرنے اور معاشی مواقع بڑھانے میں سٹیشن کے کردار کو اجاگر کیا۔
مقامی طور پر وہوش کے نام سے مشہور جکارتہ-بین ڈونگ ہائی سپیڈ ریلوے انڈونیشیا میں مواصلاتی ڈھانچے میں تبدیلی کی نمائندگی کرتا ہے۔350 کلومیٹر کی زیادہ سے زیادہ رفتار سے چلنے والی142.3 کلومیٹر طویل ہائی سپیڈ ریلوے نے جکارتہ اور بین ڈونگ کے درمیان سفر کی مسافت 3 گھنٹے سے کم کرکے صرف 40 منٹ کر دی ہے۔
