چین کے شمال مغربی صوبے چھنگ ہائی میں ٹرک چھنگ ہائی-شی زانگ شاہراہ سے گزر رہے ہیں-(شِنہوا)
لہاسا(شِنہوا)چین میں چھنگ ہائی-شی زانگ سطح مرتفع پر ڈرائیور شاہراہ کے ایک حصے کو ’’واش بورڈ روڈ‘‘ یا گڑھوں کی سڑک کہتے ہیں کیونکہ یہ لہروں کی طرح الجھی ہوئی ہیں اور اس پر تھوڑی تیز گاڑی چلانے سے حادثہ پیش آ سکتا ہے۔
4 ہزار 500 میٹر سے زائد کی اوسط بلندی پر واقع سڑک کا حصہ خطہ انجماد پر تعمیر کیا گیا تھا جس سے سڑک کی سطح ٹوٹ پھوٹ کے خطرے سے دوچار ہے۔
اس سال چھنگ ہائی-شی زانگ شاہراہ کی فعالیت کی 70ویں سالگرہ ہے۔’’دنیا کے چھت پر نہر سویز ‘‘ کے طور پر مشہور شاہراہ شی زانگ خود مختار علاقے کو 70 فیصد سامان کی ترسیل اور 30 فیصد اہلکاروں کے نقل و حمل کی خدمات ادا کر رہی ہے۔اس شاہراہ پر گاڑیوں کی اوسط سالانہ آمدورفت 13 لاکھ سے زائد ہے۔
شاہراہ کی ایک ہزار 900 کلومیٹر کی مجموعی لمبائی میں سے 550 کلومیٹر زمین کی منجمد سطح پر مشتمل حصے ہیں۔
چھنگ ہائی صوبے کے شہر گولمڈ میں شاہراہ کے ساتھ منجمد زمین پر تحقیق کے لئے موجود سائنسدان چھین ڈونگ گین نے کہا کہ منجمد زمین سردیوں میں برف جمنے کی طرح ڈرامائی طور پر پھیلتی ہے، جس سے سڑکوں کی سطح ابھرجاتی ہیں جبکہ گرمیوں میں یہ پگھلنے والی برف کی طرح تیزی سے سکڑتی ہے جو سڑک کی سطح دھنسنے کا باعث بنتی ہے۔
شاہراہ پر محفوظ سفر یقینی بنانے کے لئے سائنسدان کئی سال سے منجمد سطح پر تحقیق کر رہے ہیں۔سڑک کی بےترتیبی سفر کے تحفظ کو براہ راست متاثر کرتی ہے۔
سطح مرتفع پر مشاہداتی سٹیشن قائم کر کے انہوں نے منجمد زمین کی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے بڑی تعداد میں اعدادوشمار جمع کئے ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چند دہائیوں میں چھنگ ہائی-شی زانگ سطح مرتفع پر درجہ حرارت بتدریج بڑھ رہا ہے اور اس کے پگھلنے کی رفتار تیز ہو رہی ہے۔
چین کے شمال مغربی صوبے چھنگ ہائی کے شہر گولمڈ میں گولمڈ آبزرویشن اینڈ ریسرچ بیس کے ڈائریکٹر چھین ڈونگ گین(بائیں) اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ منجمد زمین کے نمونے دیکھ رہے ہیں-(شِنہوا)
منجمد زمین کے اثرات سے نمٹنے کے لئے کئی اقدامات اختیار کئے گئے ہیں۔
چھین نے کہا کہ سڑک کے دونوں اطراف دھاتی پائپ کی تنصیب ایک عام اقدام ہے۔ دھاتی پائپ منجمد زمین کا درجہ حرارت مستحکم کرنے کے لئے حرارت جذب کرنے والے پائپوں کا کردار ادا کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ سائنسدانوں نے منجمد زمین کی سطح کے اوپر انسولیشن بورڈ نصب کئے ہیں۔بورڈ تیار کرنے کے لئے خصوصی مواد استعمال کیا گیا جو موسم گرما میں حرارت کو نیچے منتقل ہونے سے محفوظ بناتے ہیں۔
گزشتہ 70 سال میں چینی حکومت نے شاہراہ کی کئی بار تزئین و آرائش اور مرمت پر بھاری سرمایہ کاری کرتے ہوئے اسے سڑک کی اصل روایتی سطح سے موجودہ ایسفالٹ کی سطح میں تبدیل کیا ہے۔
قومی قدرتی تحفظ کے تحت تعمیراتی کارکنوں نے شاہراہ کے ساتھ کچھ حصوں کی جگہ طویل پل تعمیر کئے جن میں سے تازہ ترین پل 2020 میں بنایا گیا۔
