چین ، شمالی اندرون منگولیا خود مختارعلاقے کے باؤٹو اور چین کے شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خود مختارعلاقے کے شہر شی زو شان کے ین چھوان کو ملانے والی تیز رفتار ریلوے کے ہوئی نونگ-ین چھوان سیکشن پر ایک ٹرین کی آزمائش کی جارہی ہے۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین نے ایک کھلی اور یکساں نقل وحمل کی مارکیٹ کا قیام تیز کرنے کے لئے رہنما اصول جاری کردیئے ہیں۔
ریاستی کونسل کے جنرل آفس کی جاری کردہ ایک دستاویز کے مطابق ملک قوانین اور ضوابط کے مطابق ریلوے کی تعمیر اور آپریشنز میں حصہ لینے کے لئے سماجی سرمائے کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کرے گا۔
ریلوے نقل و حمل کے اداروں کے درمیان مختلف نوعیت اور معتدل مسابقت کے فروغ اور شہروں کے درمیان ریلوے کے ساتھ ساتھ شہری اور مضافاتی ریلوے کو آزادانہ طور پر چلانے کے لئے اہل کاروباری اداروں کی مدد کرنے کی کوششیں کی جائیں گی۔
رہنما اصولوں کے مطابق درمیانے اور بھاری ٹرکوں، بحری جہازوں اور دیگر ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں نئی اور صاف توانائی کا استعمال بڑھانے کے لئے ٹرانسپورٹ آلات کے بارے میں صاف توانائی کے متبادل سے متعلق پالیسیاں بہتر کی جائیں گی۔
اس کے علاوہ حالات سازگار ہو نے کے مطابق چین بیلٹ اینڈ روڈ میں شراکت دار ممالک کے ساتھ نقل و حمل کے رابطوں میں تعاون کو مستحکم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے آزاد تجارتی آزمائشی علاقوں اور آزاد تجارتی بندرگاہوں پر نقل و حمل کے شعبے میں ادارہ جاتی اختراع کو فروغ دے گا۔
عالمی لاجسٹکس سپلائی چین سسٹم کی تعمیر تیز کرنے ، مختلف نوعیت کی بین الاقوامی ٹرانسپورٹ راہداری کی تعمیر ، عالمی سطح پر مشتمل نقل و حمل خدمات کو بہتر بنانے اور لاجسٹکس سپلائی چین میں لچک اور سکیورٹی کی سطح بڑھانے کے لئے بھی کام کیا جائے گا۔
