چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو میں چائنہ موبائل کے ڈیٹا سینٹر میں عملے کا رکن آلات کی جانچ پڑتال کررہا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین میں نومبر کے اختتام تک ڈیجیٹل معیشت کی بنیادی صنعتوں کے کاروباری اداروں کی مجموعی تعداد 45 لاکھ 70 ہزار سے زائد ہوچکی تھی۔
چائنہ آرگنائزیشن ڈیٹا سروس کے اعداد و شمار کے مطابق 2023 کے اختتام سے تعداد میں 17.99 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اطلاقی صنعت میں کاروباری اداروں کی تعداد 21 لاکھ 70 ہزار ہوچکی تھی۔ ڈیجیٹل عوامل پر مبنی صنعت میں 19 لاکھ 60 ہزار ادارے ، ڈیجیٹل مصنوعات خدمات کے شعبے میں 2 لاکھ 36 ہزار300 ادارے اور ڈیجیٹل مصنوعات پیداواری شعبے میں 2 لاکھ 8 ہزار 200 ادارے کام کررہے ہیں۔
گوانگ ڈونگ، ژے جیانگ اور شان ڈونگ بنیادی صنعتی اداروں کی تعداد کے اعتبار سے ملک کے سرفہرست 3 صوبے ہیں۔
ڈیجیٹل معیشت کی بنیادی صنعتیں ایسی معاشی سرگرمیاں ہیں جو صنعت کی ڈیجیٹل ترقی کے لئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز ، مصنوعات ، خدمات ، بنیادی سہولیات اور حل فراہم کرتی ہیں۔ اس میں وہ تمام ادارے بھی شامل ہیں جو مکمل طور پر ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز اور ڈیٹا پر انحصار کرتے ہیں۔
