گھانا کے شہر اکرا میں ماں کی شفقت نامی یتیم خانے میں شہریوں کاگروپ فوٹو -(شِنہوا)
اکرا(شِنہوا)گھانا میں چینی برادری اور اقوام متحدہ کی تنظیم برائے تعلیم، سائنس اور ثقافت (یونیسکو) نے گھانا کے دارالحکومت اکرا میں ایک یتیم خانے کو مختلف اشیاء عطیہ کی ہیں۔
ان عطیات میں بستر، کپڑے دھونے کا پاؤڈر، کھانا، مشروبات اور یتیم خانے کو نقد رقم شامل ہے۔ یتیم خانے میں 60 سے زیادہ بچے مقیم ہیں۔
اس موقع پر تزئین و آرائش کے بعد یتیم خانے کی نقاب کشائی بھی کی گئی، جس کے لئے چینی برادری نے مالی اعانت فراہم کی۔
گھانا ایسوسی ایشن آف چائنیز سوسائٹیز کے چیئرمین تھانگ ہونگ نے کہا کہ چینی برادری ہمیشہ ضرورت مند رہائشیوں کی مدد کرکے سماجی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
تھانگ ہونگ نے کہا کہ گھانا کے باشندے قدرتی طور پر مہمان نواز، بہت مہربان اور غیر ملکیوں سے محبت کرتے ہیں اور چینی کاروباری ادارے ضرورت مندوں کو عطیات دینا چاہیں گے۔ ہر بچے کو بڑھنے اور بہتر زندگی اور خواب دیکھنے کا حق ہے، لہٰذا ہماری آمد اور عطیات انہیں بہتر زندگی گزارنے کی ترغیب دیں گے اور شاید ایک یا دو سال کے بعد وہ بہتر ہوجائیں گے۔
چینی کاروباری رہنما نے بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے اور ان کی زندگی کو آسان بنانے کے لئے یتیم خانے کی حمایت جاری رکھنے کے لئے چینی برادری کی طرف سے تیار رہنے کا عزم کیا ۔
ماں کی شفقت نامی یتیم خانے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جان ازوما نے کہا کہ چینی برادری اور یونیسکو کے عطیات سے یتیم خانے کو بڑی سہولت ملے گی کیونکہ عطیہ کی جانے والی اشیا روزمرہ کی اہم ضروریات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چینی برادری یتیم خانے کی کئی دیگر طریقوں سے مدد کر رہی ہے جن میں یتیم خانے کی تزئین و آرائش، طبی معائنہ اور کچھ بچوں کے لئے اہم طبی خدمات شامل ہیں۔
ہم چینیوں کے شکر گزار ہیں کہ ہماری کہانی ان کے دل کو چھورہی ہے اور انہوں نے ہماری بہت مدد کی ہے۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ یہ سلسلہ جاری رہے۔
