اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینفلپائن وعدے کے مطابق ٹائفون میزائل سسٹم فوری ختم کرے، چین

فلپائن وعدے کے مطابق ٹائفون میزائل سسٹم فوری ختم کرے، چین

چائنہ کوسٹ گارڈ کی فراہم کردہ اس تصویر میں چین کے نان شا چھن ڈاؤ خطے کے شیان بن جیاؤ  پانیوں میں موجود فلپائنی بحری جہاز 9701 دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ نے  کہا ہے کہ فلپائن میں امریکہ کے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل نظام کی تنصیب کی چین سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

چین، فلپائن پر زور دیتا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے غلط کاموں کو درست کرے اور وعدے کے مطابق ٹائفون میزائل سسٹم کو فوری طور پر ختم کرے۔

فلپائنی فوج نے پیر کے روز کہا تھا کہ وہ اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لئے امریکی ٹائفون میزائل سسٹم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ماؤ نے یومیہ نیوز بریفنگ میں اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فلپائن میں امریکہ کے درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائل نظام کی تعیناتی کا چین سخت مخالف ہے اور متعدد بار اس بارے میں اپنی پوزیشن واضح کر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلپائن اس اسٹریٹجک جارحانہ ہتھیار کے ساتھ خطے سے باہر کے ملک کو اس خطے میں تناؤ اور دشمنی کو ہوا دینے اور جغرافیائی سیاسی محاذ آرائی اور اسلحے کی دوڑ کو ہوا دینے کے قابل بنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ  اقدام اشتعال انگیز اور خطرناک ہے اور یہ اپنے عوام اور تمام جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے افراد ، تاریخ اور علاقائی سلامتی کے لئے ایک انتہائی غیر ذمہ دارانہ انتخاب ہے۔

ماؤ نے کہا کہ خطے کو میزائل نظام یا محاذ آرائی کی نہیں بلکہ امن و خوشحالی کی ضرورت ہے۔ ہم ایک بار پھر فلپائن پر زور دیتے ہیں کہ وہ علاقائی ممالک اور ان کے عوام کے مطالبے پر توجہ دے، اپنے غلط کاموں کو جلد از جلد درست کرے، وعدے کے مطابق ٹائفون میزائل سسٹم کو فوری طور پر ختم کرے  اور غلط راہ پر آگے بڑھنا بند کرے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!