چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چائنہ سکیورٹیز ریگولیٹر کمیشن (سی ایس آر ایس) کا بیرونی منظر- (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے سب سے بڑے سکیورٹیز ریگولیٹر نے بعض کمپنیوں کو فہرست سے نکالنے کے بارے میں حالیہ آن لائن افواہوں کا نوٹس لیتے ہوئے سرمایہ کاروں پر زور دیا ہے کہ وہ معلومات کے لئے مستند ذرائع پر انحصار کریں اور نامکمل یا غلط اطلاعات سے گمراہ نہ ہوں۔
چائنہ سکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن (سی ایس آر سی) کے ترجمان وانگ لی نے کہا کہ فہرست سے نکالنا سخت معیارات سے مشروط ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سی ایس آر سی قانون کے مطابق فہرست سے اخراج کے ضوابط کو مستقل طور پر آگے بڑھائے گا اور مستحکم منڈی کے اقدامات کو یقینی بنائے گا۔
یہ بات حالیہ آن لائن رپورٹس کے بعد سامنے آئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 36 کمپنیوں کو فہرست سے نکالا جائے گا، 66 کمپنیوں کو متنبہ کیا جائے گا جبکہ کئی دیگر کو خطرے کے انتباہ کا سامنا کرنا پڑے گا، جس سے چین کی سرمایہ کی منڈی میں بے چینی پھیل رہی ہے۔
