چین کے جنوب مغربی صوبے یوننان کے شہر کنمنگ میں سیاح رات کو گلی کے ریستوران پر چاول سے بنےنوڈلز کھا رہے ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین میں منڈی کے اعلیٰ نگران ادارے نے اعلان کیا ہے کہ مقامی کھپت میں اضافے کی وسیع تر کوششوں کے سلسلے میں صارفین کے لئے ماحول بہتر بنانے کی خاطر اگلے سال سے 3 سالہ ایکشن پلان نافذ کیا جائے گا۔
منڈی کی نگرانی کی ریاستی انتظامیہ کے مطابق چین شکایات اور ازالے کے اپنے نظام کو بھی بہتر بنائے گا اور صارفین کے مسائل سے موثر طور پر نمٹا جائے گا۔
انتظامیہ کے سربراہ لو وین نے ایک ورک کانفرنس میں کہا کہ انتظامیہ اگلے سال قابل اعتماد دکانوں، مارکیٹوں، آن لائن سٹوروں، ریستورانوں اور سیاحتی دلچسپی کے مقامات کی تعداد میں قابل قدر اضافہ کرنا چاہتی ہے۔
2024 کے پہلے 11 ماہ میں ملک میں اشیائے صرف کی فروخت 443 کھرب یوآن (تقریباً 61.6 کھرب امریکی ڈالر) رہی جو گزشتہ سال سے 3.5 فیصد زائد ہے۔ قومی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق اشیائے صرف کی آن لائن فروخت کی مالیت تقریباً 140 کھرب رہی جس میں 7.4 فیصد اضافہ ہوا۔
