چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر ری ژاؤ کی ہائی ٹیک انڈسٹریل ڈویلپمنٹ زون میں زیڈ ایکس آٹو کمپنی کا ایک کارکن کام میں مصروف ہے- (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین میں تخلیقات کی بڑھتی ہوئی صنعت کاری نے چھوٹے اور درمیانی درجے کے کاروباری ادارے (ایس ایم ایز)کی ترقی تیز کردی ہے جو تخلیقی جدت میں بہت سرگرم ہیں۔
چین کی تخلیقی ملکیت کی قومی انتظامیہ(سی این آئی پی اے) کے ترجمان یانگ شین شین نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ نومبر تک درست مقامی تخلیقات کا تناسب 73.5 فیصد رہا جس میں زیادہ تر ایجادات ایس ایم ایز کی ملکیت تھیں۔
لیانگ نے کہا کہ 2024 میں چین میں ایس ایم ایز کی ملکیتی درست تخلیقات میں سے 75.3 فیصد آزادانہ طور پر تیار کردہ ایجادات سے متعلق ہیں جس میں گزشتہ سال کی نسبت 3.9 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ایس ایم ایز کی ملکیتی درست تخلیقات کی صنعتکاری کی شرح 55.1 فیصد پر پہنچ گئی جس میں گزشتہ سال کی 3.6 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
سی این آئی پی اے کے سینئر عہدیدار وانگ پی ژانگ نے کہا کہ سی این آئی پی اے مرکزی حکومت کے اداروں اور مقامی حکومتوں کے ساتھ مل کر ایس ایم ایز،یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں کے درمیان باہمی تخلیقی جدت اورانہیں ٹیکنالوجی کے ساتھ منسلک کرنےکو فروغ دے رہی ہے۔اس کا مقصد ایجادات کی کمرشلائزیشن کے ذریعے ایس ایم ایز کی ترقی تیز کرنا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link