اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینکولمبیا کے بازی گر چین میں کام کرتے ہوئے زندگی کا لطف...

کولمبیا کے بازی گر چین میں کام کرتے ہوئے زندگی کا لطف اٹھا رہے ہیں

ہیڈلائن:

کولمبیا کے بازی گر چین میں کام کرتے ہوئے زندگی کا لطف اٹھا رہے ہیں

جھلکیاں:

الیگزینڈر ٹوریس روڈریگز اور جان برائینر کارڈیناس گومز کا تعلق کولمبیا سے ہے اور پیشےکے لحاظ سے دونوں بازی گر ہیں۔دونوں بازی گر عرصہ دراز سے چین میں اپنے کرتب دکھانے آرہے ہیں، یہاں رہ کر دونوں بہت خوش ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ الیگزینڈر اور جان کے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے مناظر

2۔ الیگزینڈر اور جان کا پرفارمنس کے سازو سامان کا معائنہ کرتے ہوئے مناظر

3۔ساؤنڈ بائٹ1(انگریزی):الیگزینڈر ٹوریس روڈریگز، کولمبیائی بازی گر

4۔ساؤنڈ بائٹ2(انگریزی):جان برائینر کارڈیناس گومز، کولمبیائی بازی گر

5۔ساؤنڈ بائٹ3(انگریزی):الیگزینڈر ٹوریس روڈریگز، کولمبیائی بازی گر

6۔ساؤنڈ بائٹ4(انگریزی):جان برائینر کارڈیناس گومز، کولمبیائی بازی گر

7۔ساؤنڈ بائٹ5(انگریزی):الیگزینڈر ٹوریس روڈریگز، کولمبیائی بازی گر

8۔ساؤنڈ بائٹ6(انگریزی):جان برائینر کارڈیناس گومز، کولمبیائی بازی گر

9۔ساؤنڈ بائٹ7(انگریزی):الیگزینڈر ٹوریس روڈریگز، کولمبیائی بازی گر

10۔ساؤنڈ بائٹ8(انگریزی):جان برائینر کارڈیناس گومز، کولمبیائی بازی گر

تفصیلی خبر:

ساؤنڈ بائٹ1(انگریزی):الیگزینڈر ٹوریس روڈریگز، کولمبیائی بازی گر

"میرا نام ایلکس ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ2(انگریزی):جان برائینر کارڈیناس گومز، کولمبیائی بازی گر

"میرا نام جان ہے اور ہمارا تعلق کولمبیا سے ہے۔ہم ابھی یہاں کائی فنگ میں کام کر رہے ہیں۔

ہمارا اصل کام سرکس میں فن کے مظاہروں سےمتعلق ہے۔ہم تیز چل اور دوڑ رہے ہیں۔ ہم روزانہ دوپروگراموں میں کرتے ہیں۔

ہفتے کے آخر میں ہمارے تین پروگرام ہوتے ہیں لیکن چھٹیوں کے دوران تقریباً چار سے پانچ بار روزانہ پرفارم کرنا پڑ تا ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ3 (انگریزی):الیگزینڈر ٹوریس روڈریگز، کولمبیائی بازی گر

"میں چین میں 20 سال سے زیادہ عرصے سے آ رہا ہوں۔”

ساؤنڈ بائٹ4(انگریزی):جان برائینر کارڈیناس گومز، کولمبیائی بازی گر

میں تقریباً 12 سال سے چین آرہاہوں۔شو کے بعد مجھے نئے ریستورانوں میں جانا پسند ہے کیونکہ میں چینی کھانوں کا شوقین ہوں، جیسے ’باؤزی ‘(بن) میرا پسندیدہ ہے۔

بعض اوقات میں کائی فنگ یا شہر کے آس پاس کے نئے مقامات دیکھنے جاتا ہوں۔چینی دوستوں کے ساتھ گزارے وقت میں ہم اپنی زبان کا تبادلہ کرنا پسند کرتے ہیں۔

آپ جانتے ہیں کہ ہم چین میں رہتے ہوئے ہسپانوی بولتے ہیں ۔اس لئے ہم ہینان کی بولی یا ڈونگ بائی (چین کے شمال مشرق) کی زبان سیکھناچاہتے ہیں۔بسا اوقات یہ بہت مزاحیہ ہوتے ہیں جیسے کہ’بولاوگائی‘(’ہینان کی بولی میں گھٹنے‘) ۔’ژونگ’ (’ہینان کی بولی میں اچھا)۔”

اس وقت جان اور ایلکس اپنی پرفارمنس کو بڑھانے میں مصروف ہیں۔

دونوں آنے والے بہار کے تہوار کے دوران ناظرین کے لئے مزید دلچسپ شو پیش کرنےکے لئے پر امید ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ5(انگریزی):الیگزینڈر ٹوریس روڈریگز ، کولمبیائی بازی گر

’’اب ہم نئے چینی سال کے آنے کا انتظار کر رہے ہیں، بس تربیت اور تربیت۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ6(انگریزی):جان برائینر کارڈیناس گومز، کولمبیائی بازی گر

"یہ وہ مہینہ ہے جس میں ہم سب سے زیادہ محنت کرتے ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ7(انگریزی):الیگزینڈر ٹوریس روڈریگز ، کولمبیائی بازی گر

’’چین میں ہم روزانہ اور سالہا سال رہ کر بہت خوش ہیں۔ یہاں کے لوگ اوران کا کرداربہت اچھا ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ8(انگریزی): جان برائینر کارڈیناس گومز، کولمبیائی بازی گر

’’میں پر امید ہوں کہ سب کچھ اچھا ہوگا، ہم کام کرتے رہیں گے اور بہترین کردار ادا کریں گے۔‘‘

کائی فنگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!