ہیڈ لائن:
مکاؤ کا نوجوان کاروباری شخص خلیجی علاقے میں نئے مواقع کی فراہمی کے لئے کوشاں
جھلکیاں:
مکاؤ کے ایک نوجوان کاروباری شخص نے’گریٹر بے ایریا‘ میں نئے مواقع کو ممکن بنایا ہے۔ اس کے ذہن میں ایک کمپنی بنانے کا خیال کیسے آیا؟ آئیے اس کی تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔
شوٹنگ ٹائم: 16 دسمبر 2024
ڈیٹ لائن: 19 دسمبر 2024
دورانیہ: ایک منٹ 31 سیکنڈ
مقام: مکاؤ، چین
درجہ بندی: معاشیات
شاٹ لسٹ:
1۔ فارم کے مختلف مناظر
2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): بینجمن سوئن، صدر، مکاؤ آرگینک مکس کمپنی لمیٹڈ
3۔ گریٹر بے ایریا کے مختلف مناظر
4۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): بینجمن سوئن، صدر، مکاؤ آرگینک مکس کمپنی لمیٹڈ
5۔ فارم کے مختلف مناظر
تفصیلی خبر:
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): بینجمن سوئن، صدر، مکاؤ آرگینک مکس کمپنی لمیٹڈ
’’ میرا نام بینجمن سوئن ہے۔ میں اس وقت مکاؤ میں ادارہ چلانے کے ساتھ چینی مین لینڈ میں بھی ایک کاروبار چلا رہا ہوں۔ میں مکاؤ میں ہی پلا بڑھا ہوں۔‘‘
سوئن نے ہانگ کانگ میں فنانس کے شعبے میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا ۔ اس کے بعد اس نے مکاؤ آرگینک مکس کمپنی لمیٹڈ کی بنیاد رکھی۔ اس کمپنی نے اپنا ہائیڈرو پونک فارم بنایا ہے جہاں نامیاتی سبزیاں اگا کر فروخت کی جاتی ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): بینجمن سوئن، صدر، مکاؤ آرگینک مکس کمپنی لمیٹڈ
’’ میرا فارم چوہائی (صوبہ گوانگ ڈونگ ) میں واقع ہے۔ عموماً ہفتے میں ایک بار میں وہاں جاتا ہوں۔ ٹیکنالوجی پہلے ہی بہت اچھی طرح ترقی کر چکی ہے۔ اب میری بھرپور توجہ اپنی مارکیٹ کو وسیع کرنے پر ہے۔
میں ہانگ کانگ میں اپنی ایک چھوٹی سی کمپنی بھی چلاتا ہوں۔ اس لئے عام طور پر میری زندگی گوانگ ڈونگ۔ ہانگ کانگ۔ مکاؤ عظیم تر خلیجی علاقے کے نظام کے تحت ہی ترتیب پائی ہے۔ ہانگ کانگ۔ چوہائی ۔مکاؤ برج، بننے سے پہلے محض ایک دن میں سفر کرنا عملی طور پر ناممکن ہوتا تھا۔ لیکن جب سے یہ پُل ٹریفک کے لئے کھولا گیا ہے، ہانگ کانگ اور مکاؤ کے درمیان حتیٰ کہ اس کے راستے میں واقع شین زین یا چوہائی کا سفر کرنا بھی بہت زیادہ آسان ہو گیا ہے۔
اس سال شین زین-ژونگ شان لنک، کے کھل جانے سے یہ سب کچھ اور بھی آسان ہو گیا ہے۔ اب میں ایک ہی دن 4 شہروں کے درمیان آسانی سے سفر کر سکتا ہوں۔ اس نے کام کرنے کے حوالے سے میری کارکردگی کو نمایاں طور پر بہتر بنایا ہے، میرے وقت کو بچایا ہے اور چیزوں کو مزید آسان بنا دیا ہے۔
ہمارا فارم تقریباً 10 مو (کم و بیش 0.667 ہیکٹر) کے رقبے پر محیط ہے۔ یہ 5 سے 6 ٹن ماہانہ پیداوار کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سبزیاں عموماً صبح کے وقت کاٹی جاتی ہیں۔ دوپہر کے وقت ان کی پیکنگ کی جاتی ہے اور شام کو ترسیل کی جاتی ہیں۔ اس طرح سبزیوں کا 24 گھنٹوں کے اندر مکاؤ تک پہنچایا جانا یقینی ہو گیا ہے۔
آئندہ سال فارم کے دوسرے مرحلے کی تکمیل ہو جائے گی۔ اس کے بعد ہمارا ارادہ ہے کہ اپنے کاروبار کو ہانگ کانگ اور یہاں تک کہ عظیم تر خلیجی علاقے کی وسیع منڈی تک مزید توسیع دے دیں۔‘‘
مکاؤ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link