اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے 94 فیصد مالی بے ضابطگیاں نمٹادیں،آڈٹ رپورٹ

چین نے 94 فیصد مالی بے ضابطگیاں نمٹادیں،آڈٹ رپورٹ

بیجنگ(شِنہوا) چین کے اعلیٰ آڈیٹر نے اعلان کیا کہ چین نے آڈٹ رپورٹ میں نشاندہی کردہ 94 فیصد بے ضابطگیوں کو نمٹادیا ہے۔

قومی آڈٹ دفتر (این اے او) کے آڈیٹر جنرل ہو کائی نے قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے جاری اجلاس میں آڈٹ اصلاحی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ستمبر کے اختتام تک اصلاحی عمل میں شامل امور کی مجموعی مالیت 538 ارب یوآن (تقریباً 74.8 ارب امریکی ڈالر) تھی۔

چین کے آڈٹ حکام عمومی طور پر سال کے وسط میں آڈٹ کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہیں جس کے بعد آڈٹ میں نشاندہی کردہ بے ضابطگیوں کو نمٹاکر سال کے اختتام پر ایک اصلاحی رپورٹ جاری کردی جاتی ہے۔

قومی آڈٹ دفتر کے عہدیدار لین ہائی کا کہنا ہے کہ بڑی بے ضابطگیوں کی اصلاح عمومی طور پر آسانی سے آگے بڑھی ہے۔ اس کام کے دوران کچھ ایسے ادارہ جاتی مسائل کو بھی حل کیا گیا جو ملک کی اعلیٰ معیار کی ترقی، سماجی اور معاشی استحکام میں رکاوٹ بن رہے تھے۔

اسے قبل آڈٹ کارکردگی رپورٹ میں سامنے آنے والے دیہی طلبہ کے لئے غذائیت سے بھرپور کھانے سے متعلق مسائل نے بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کی تھی۔

اس رپورٹ سے یہ بات سامنے آئی ہےکہ ستمبر کے اختتام تک دیہی طلبہ کے غذائیت سے بھرپور کھانے کے لئے مختص خصوصی فنڈز میں 4 ارب یوآن کی بے ضابطگیوں کو درست کیا گیا جس کے لئے ایک ہزار 200 افراد کو ذمہ دار ٹہرایا گیا تھا۔

لین کا کہنا تھا کہ قومی آڈٹ دفتر درستگی کے متعلقہ معاملات میں پیشرفت کی نگرانی کرتا رہے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!