اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلروایتی چینی ادویات کی بڑھتی ہوئی مانگ سے چین-زمبابوے تعاون کا فروغ

روایتی چینی ادویات کی بڑھتی ہوئی مانگ سے چین-زمبابوے تعاون کا فروغ

زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں زمبابوے-چین روایتی چینی ادویات و اکوپنکچر سنٹر میں ایک چینی ڈاکٹر اکو پنکچر کے ذریعےمریض کا علاج کر رہا ہے-(شِنہوا)

ہرارے(شنہوا)زمبابے میں روایتی چینی ادویات(ٹی سی ایم) کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے اور زیادہ لوگ اس سے مستفید ہونا چاہتے ہیں۔

زمبابوے کی وزارت صحت اور بہبود اطفال میں روایتی ادویات کے ڈائریکٹر اونیئس نڈورو نے کہا ہے کہ 2020 میں دارالحکومت ہرارے میں پریرین یاتوا گروپ آف ہاسپٹلز(پی جی ایچ) میں ٹی سی ایم سنٹر کے قیام کے بعد سے صحت کے مزید حکام کی ٹی سی ایم میں تربیت کی توقع ہے۔

نڈورو نے شِنہوا کو بتایا کہ اگر وسائل نے اجازت دی تو ہم اگلے سال جنوبی علاقے میں بھی ایک اور کلینک کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ملک میں ٹی سی ایم کی بڑھتی ہوئی مانگ پوری کرنے کے لئے 2022 میں پی جی ایچ کےٹی سی ایم سنٹر میں 10 طبی ورکرز کا گروپ ٹی سی ایم تربیتی کورس سے فارغ التحصیل ہوا جو اس طرح کی تربیت مکمل کرنے والے زمبابوے کے پہلے طبی ورکرز بن گئے۔

اس ماہ کے شروع میں نڈورو نے بیجنگ میں روایتی ادویات کی عالمی کانفرنس 2024 میں شرکت کی جہاں انہوں نے روایتی ادویات پر اپنے تجربات اور خیالات پیش کرنے میں حصہ لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس نے روایتی ادویات کا عالمی منظر نامہ سمجھنے کا موقع فراہم کیا۔

عوام میں ٹی سی ایم کی آگاہی میں اضافے کے لئے جون میں ہونان یونیورسٹی آف چائنیز میڈیسن کے پہلے ہسپتال کے تکنیکی و مالی تعاون سے پی جی ایچ کے ٹی سی ایم سنٹر میں ٹی سی ایم نمائش اور ایمرجنسی روم قائم کیا گیا۔

پی جی ایچ کے ٹی سی ایم سنٹر کے ڈائریکٹر ہو شا نے مقامی افراد میں ٹی سی ایم کے رجحانات اور تکنیک متعارف کرانے اور چین- زمبابوے کے درمیان تعاون مضبوط بنانے کی غرض سے نمائش اور ایمرجنسی رومز کے کئی دوروں کا انتظام کیا۔

نڈورو نے کہا کہ اس ڈسپلے سنٹر سے ڈاکٹروں اور عوام کو ٹی سی ایم کی آگاہی فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ہمیں امید ہے کہ نمائش ہماری تربیتی کوششوں کو پورا کرے گی اور ٹی سی ایم کے بارے میں آگاہی فراہم کرے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!